اتل مآاوحی 21

سورةالروم مکیة 30

رکوع 4

آیات 1سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان نہایت رحم فرمانے والا ہے٬

ا ـــ ل ـــ م

رومی قریب کی سرزمین میں

مغلوب ہو گئے ہیں

اور

اپنی مغلوبیت کے بعد

چند سال کے اندر

وہ غالب ہو جائیں گے

اللہ ہی کا اختیار ہے پہلے بھی

اور

بعد میں بھی

اور وہ دن ہوگا

جب اللہ کی بخشی ہوئی فتح پر

مسلمان خوشیاں منائیں گے

اللہ نُصرت عطا فرماتا ہے

جسے چاہتا ہے

اور

وہ زبردست اور رحیم ہے

یہ وعدہ اللہ نے کیا ہے

اور

اللہ کبھی اپنے وعدے کی

خلاف ورزی نہیں کرتا

مگر

اکثر لوگ جانتے نہیں

لوگ دنیا کا بس ظاہری پہلو جانتے ہیں

اور

آخرت سے وہ خود ہی غافل ہیں

کیا انہوں نے کبھی

اپنے آپ میں غور و فکر نہیں کیا ؟

اللہ نے زمین اور آسمانوں کو

اور

اُن ساری چیزوں کو

جو اُن کے درمیان ہیں

برحق اور ایک مُدّت مقرر ہی کے لیے

پیدا کیا ہے

مگر

بہت سے لوگ

اپنے ربّ کی ملاقات کے مُنکر ہیں

اور

کیا یہ لوگ کبھی

زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں٬

کہ

انہیں اُن لوگوں کا انجام نظر آتا

جو

اِن سے پہلے گزرچکے ہیں؟

وہ ان سے زیادہ طاقت رکھتے تھے

انھوں نے زمین کو خوب ادھیڑا

اور

اُسے اتنا آباد کیا

جتنا

انھوں نے نہیں کیا تھا

اُن کے پاس اُن کے رسول

نشانیاں لے کر آئے

پھر

اللہ اِن پر ظلم کرنے والا نہ تھا

مگر

وہ خود اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے

آخرکار

جن لوگوں نے برائیاں کی تھیں

ان کا انجام بہت برا ہوا

اس لیے کہ

انھوں نے

اللہ کی آیات کو جھٹلایا تھا

اور

وہ اُن کا مذاق اڑایا کرتے تھے