اتل مآاوحی 21

سورةالروم مکیة 30

رکوع 5

آیات 11سے 19

اللہ ہی خلق کی ابتداء کرتا ہے

پھر وہی اس کا اعادہ کرے گا

پھر

اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے

اور

جب وہ ساعت برپا ہوگی

اُس دن مجرم ہک بک رہ جائیں گے

ان کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں سے

کوئی ان کا سفارشی نہ ہوگا

اور

وہ اپنے شریکوں سے

مُنکر ہو جائیں گے

جس روز وہ ساعت برپا ہوگی

اس دن ( سب انسان )

الگ گروہوں میں بٹ جائیں گے

جو لوگ ایمان لاتے ہیں

اور

جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں

وہ ایک باغ میں

شاداں و فرحاں رکھّے جائیں گے

اور

جنہوں نے کُفر کیا ہے

اور

ہماری آیات کو

اور

آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ہے

وہ عذاب میں حاضر رکھے جائیں گے

پس

تسبیح کرو

اللہ کی

جب کہ تم شام کرتے ہو

اور جب صبح کرتے ہو

آسمانوں اور زمین میں

اُسی کے لیے حمد ہے

اور

(تسبیح کرو اُس کی) تیسرے پہر

اور

جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے

وہ زندہ کو مُردے میں سے نکالتا ہے

اور

مردے کو زندہ میں سے نکال لاتا ہے

اور

زمین کو اس کی موت کے بعد

زندگی بخشتا ہے

اس طرح تم لوگ بھی

حالتِ موت سے نکالے جاؤ گے