وقال الذین 19

سورةالشعرآء 26

رکوع 5

آیات 1سے 9

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان اور رحم فرمانےو الا ہے

ٌ

ط ـ س ـ م ـ یہ کتابِ مبین کی آیات ہیں

اے نبیﷺ شائد تم

اِس غم میں جان کھو دوگے

کہ

یہ لوگ ایمان نہیں لاتے

ہم چاہیں تو

آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں

کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں

ان لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے

جو نئی نصیحت بھی آتی ہے

یہ اِس سے منہ موڑ لیتے ہیں

اب یہ کہ جھٹلا چکے ہیں

عنقریب

ان کو اس چیز کی حقیقت

(مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی

جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں

اور

کیا انھوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی

کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی

عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں ؟

یقینا

اس میں ایک نشانی ہے

مگر

ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں

اور

حقیقت یہ ہے کہ

تیرا ربّ زبردست بھی ہے

رحیم بھی