ُپارہ قدافلح 18

سورة الفرقان مکیة 25

رکوع 16

آیات 1 سے 9

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے  

نہایت متبرک ہے

جس نے یہ فرقان

اپنے بندے پر نازل کیا

تا کہ

سارےجہاں کو خبردار کردینے والا ہو

وہ جو زمینوں

آسمان کی بادشاہی کا مالک ہے

جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا ہے

جس کے ساتھ

بادشاہی میں کوئی شریک نہیں ہے

جس نے ہر چیز کو پیدا کیا٬

پھر

اس کی ایک تقدیر مقرر کی

لوگوں نے اسے چھوڑ کر

ایسے معبود بنا لیے

جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتے

بلکہ

خود پیدا کیے جاتے ہیں

جو خود اپنے لیے بھی

کسی نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتے

جو نہ مار سکتے ہیں

نہ جلا سکتے ہیں

نہ مرے ہوئے کو

پھر اٹھا سکتے ہیں

جن لوگوں نے نبیﷺ کی بات

ماننے سے انکار کر دیا ہے

وہ کہتے ہیں کہ

یہ فرقان من گھڑت چیز ہے

جسے

اس شخص نےآپ ہی گھڑ لیا ہے

اور

کچھ دوسرے لوگوں نے

اس کام میں اسکی مدد کی ہے

بڑا ظلم اور سخت جھوٹ ہے

جس پر یہ لوگ اتر آئے ہیں

کہتے ہیں یہ

پرانے لوگوں کی لکھی ہوئی چیزیں ہیں

جنہیں یہ شخص نقل کراتا ہے

اور

وہ اسے صبح و شام سنائی جاتی ہیں

اے نبیﷺ ان سے کہو

اِسے نازل کیا ہے اس نے

جو زمین اور آسمان کا بھید جانتا ہے

حقیقت یہ ہے

کہ

وہ بڑا غفورو رحیم ہے

کہتے ہیں

یہ کیسا رسولﷺ ہے

جو کھانا کھاتا ہےاور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے؟

کیوں نہ اس کے پاس کوئی فرشتہ بھیجا گیا

جو اس کے ساتھ رہتا

اور

وہ ( نہ ماننے والوں کو ) دھمکاتا؟

یا اور کچھ نہیں تو

اس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا

یا

اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا

٬ جس سے یہ اطمینان سے روزی حاصل کرتا

اور

یہ ظالم کہتے ہیں

تم لوگ تو

ایک سحر زدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو

دیکھو

کیسی کیسی حجتیں یہ لوگ

تمہارے آگے پیش کر رہے ہیں

ایسے بہکے ہیں

کہ

کوئی ٹھکانے کی بات ان کو نہیں سوجھتی