قد افلح 18

سورةالنُّور مدنیة 24

رکوع 15

آیات 62سے 64

مومن تو اصل میں وہی ہیں

جو

اللہ اور اس کے رسولﷺ کو دل سے مانیں

اور

جب کسی اجتماعی کام کے موقعے پر

رسولﷺ کے ساتھ ہوں

تو

اُس سے اجازت لیے بغیر نہ جائیں

اے نبیﷺ

جولوگ تم سے اجازت مانگتے ہیں

وہی اللہ اور رسولﷺ کے ماننے والے ہیں

پس جب وہ اپنے کسی کام سے اجازت مانگیں

تو جسے تم چاہو اجازت دے دیا کرو

اور

ایسے لوگوں کے حق میں

اللہ سے دعائۓ مغفرت کیا کرو

اللہ یقینا غفورو رحیم ہے

مسلمانو

اپنے درمیان رسولﷺ کے بلانے کو

آپس میں ایک دوسرے کا سا

بُلانا نہ سمجھ بیٹھو

اللہ اُن لوگوں کو خوب جانتا ہے

جو تم میں ایسے ہیں

کہ

ایک دوسرے کی آڑ لیتے ہوئے

چپکے سے سٹک جاتے ہیں

رسولﷺ کے حُکم کی خلاف ورزی

کرنے والوں کو ڈرنا چاہیے

کہ

وہ کسی فتنے میں گرفتار نہ ہو جائیں

یا

اُن پر دردناک عذاب نہ آجائے

خبردار رہو

آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے

اللہ کا ہے

تم جس روش پر بھی ہو

اللہ اس کوجانتا ہے

جس روز لوگ اُس کی طرف پلٹائے جائیں گے

وہ انہیں بتا دے گا

کہ

وہ کیا کچھ کر کےآئے ہیں

وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے