پارہ اقترب للناس 17

سورة الحج مدنیة 22

رکوع 8

آیات 1 سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم کرنے والا ہے

لوگواپنے ربّ کے غضب سے بچو

حقیقت یہ ہے کہ

قیامت کا زلزلہ بڑی (ہولناک) چیز ہے

جس روز تم اسے دیکھو گے

حال یہ ہوگا

کہ

ہر دودھ پِلانے والی

اپنے دودھ پیتے بچے سے

غافل ہو جائے گی

ہر حاملہ کا حمل گر جائے گا

اور

لوگ تم کو مدہوش نظر آئیں گے

حالانکہ

وہ نشے میں نہ ہوں گے

بلکہ

اللہ کا عذاب ہی

کچھ ایسا سخت ہوگا

بعض لوگ ایسے ہیں

جو علم کے بغیر

اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں

اور

ہر شیطان سرکش کی

پیروی کرنے لگتے ہیں

حالانکہ

اس کے تو نصیب ہی میں یہ لکھا ہے

کہ

جو اُس کو دوست بنائے گا

اُسے وہ گمراہ کر کے چھوڑے گا

اور

عذابِ جہنم کا راستہ دکھائے گا

لوگو

اگر تمہیں

زندگی بعد موت کے بارے میں

کچھ شک ہے

تو تمہیں معلوم ہو کہ

ہم نے تم کو مٹی سے پیدا کیا ہے

پھر نطفے سے

پھر

خون کے لوتھڑے سے

پھر

گوشت کی بوٹی سے

جو شکل والی بھی ہوتی ہے

اور

بے شکل بھی

( یہ ہم اس لیے بتا رہے ہیں )

تاکہ تم پر حقیقت واضح کریں

ہم جس ( نطفے) کو چاہتے ہیں

ایک وقت خاص تک

رحموں میں ٹھہرایے رکھتے ہیں

پھر تم کو

ایک بچے کی صورت میں نکال لاتے ہیں

(پھر تمہیں پرورش کرتے ہیں )

تا کہ

تم اپنی جوانی کو پہنچو

اور

تم میں سے کوئی پہلے ہی

واپس بلا لیا جاتا ہے

اور

کوئی بد ترین عمر کی طرف

پھیر دیا جاتا ہے

تا کہ

سب کچھ جاننے کے بعد

پھر کچھ نہ جانے

اور

ٌتم دیکھتے ہو کہ

زمین سوکھی پڑی ہے

پھر

جہاں ہم نے

اُس پر مینہ برسایا کہ

یکایک وہ پھبک اٹھی

اور

پھول گئی

اور

اس نے ہر قسم کی خوش منظر

نباتات اگلنی شروع کر دی

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے

کہ اللہ ہی حق ہے

اور

وہ مُردوں کو زندہ کرتا ہے

اور

وہ ہر چیز پر قادر ہے

اور یہ

( تو اس بات کی دلیل ہے )

قیامت کی گھڑی آکر رہے گی

اس میں کسی شک کی

گنجائش نہیں

اور

اللہ ضرور

اُن لوگوں کو اٹھائے گا

جو قبروں میں جا چکے ہیںِ

بعض اور لوگ ہیں

جو کسی علم اور ہدایت

اور

روشنی بخشنے والی کتاب کے بغیر

گردن اکڑائے ہوئے

اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں

تا کہ

لوگوں کو اللہ کی راہ سے بھٹکا دیں

ایسے شخص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے

اور

قیامت کے روز اُس کو ہم

آگ کے عذاب کا مزا چکھائیں گے

یہ ہے تیرا وہ مستقبل

جو تیرے اپنے ہاتھوں نے

تیرے لیے تیار کیا ہے

ورنہ

اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے