پارہ 15 سبحٰن الذّی  

سورةُ الکھفِ مکیةُ 18

رکوع 13 اور 14

آیات ا سے 12 سے 17

سورت کھف مکی ہے

اس میں ایک سو دس آیتیں اور بارہ رکوع ہیں

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

تعریف اللہ کے لیے ہے

جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی

اور

اس میں کوئی ٹیڑھ نہ رکھی

ٹھیک ٹھیک سیدھی بات کہنے والی کتاب

تا کہ

لوگوں کو

خُدا کے سخت عذاب سے خبردار کر دے

اور

ایمان لا کر نیک عمل کرنے والوں کو خوشخبری دے دے

کہ

ان کے لیے اچھا اجر ہے

جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

اور

اُن لوگوں کو ڈرا دے

جو کہتے ہیں کہ

اللہ نے کسی کو اپنا بیٹا بنایا ہے

اس بات کا نہ انہیں علم ہے

اور

نہ ان کے باپ دادا کوتھا

بڑی بات ہے

جو ان کےمنہ سے نکلتی ہے

وہ محض جھوٹ بکتے ہیں

اچھا تو اے نبیﷺ

شائد تم ان کے پیچھے

غم کے مارے اپنی جان کھو دینے والے ہو

اگر

یہ اس تعلیم پر ایمان نہ لائے

واقعہ یہ ہے کہ

یہ جو کچھ سروسامان بھی زمین پر ہے

اس کو ہم نے زمین کی زینت بنایا ہے

ٌتا کہ

ان لوگوں کو آزمائیں

ان میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے

آخرکار

اس سب کو ہم چٹیل میدان بنا دینے والے ہیں

کیا تم سمجھتے ہو کہ

غار اور کتے والے

ہماری کوئی بڑی عجیب نشانیوں میں سے تھے؟

جب وہ چند نوجوان غار میں پناہ گزیں ہوئے

اور انہوں نے کہا

کہ

اے پروردگار ہم کو اپنی رحمتِ خاص سے نواز

اور

ہمارا معاملہ درست کر دے

تو ہم نے انہیں اسی غار میں تھپک کر

سالہا سال کے لیے گہری نیند سُلا دیا

پھر

ہم نے انہیں اٹھایا

تاکہ

دیکھیں

اُن کے دو گروہوں میں سے کون کون

اپنی مدت قیام کا ٹھیک شمار کرتا ہے

پارہ 15 سبحٰن الذّی  

سورةُ الکھفِ مکیةُ 18

رکوع 14

آیات 12 سے 17

ہم

اُن کا اصل قصہ تمہیں سناتے ہیں٬

وہ چند نوجوان تھے

جو

اپنے ربّ پر ایمان لے آئے تھے

اور

ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی بخشی تھی

ہم نے ان کے دل اس وقت مضبوط کردیے

جب وہ اٹھے

اور

انہوں نے اعلان کر دیا

کہ

٬ ہمارا رب تو بس وہی ہے

جو آسمانوں اور زمین کا ربّ ہے

ہم اسے چھوڑ کر

کسی دوسرے کو معبود نہ پُکاریں گے

اگر

ہم ایسا کریں گے تو

بالکل بیجا بات کریں گے

(پھر انہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا)

یہ ہماری قوم تو

ربّ کائنات کو چھوڑ کر دوسرے رب بنا بیٹھی ہے

یہ لوگ ان کے معبود ہونے پر

کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ؟

آخر اُس شخص سے

بڑا ظالم اور کون ہو سکتا ہے

جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟

اب جب کہ

تم اِن سے

اور

اِن کے معبودانِ غیر اللہ سے

بے تعلق ہو چکے ہو

تو چلو

اب فلاں غار میں چل کر پناہ لو

تمھارا ربّ

تم پر اپنی رحمت کا دامن وسیع کرے گا

اور

تمہارے کام کے لیے سروسامان مہیا کر دے گا

ٌتم انہیں غار میں دیکھتے تو

تمہیں یوں نظر آتا

کہ

سورج جب نکلتا ہے

تو

ان کی غار کو چھوڑکر

دائیں جانب چڑہ جاتا ہے

اور

جب غروب ہوتا ہے

تو اِن سے بچ کر بائیں جانب اتر جاتا ہے

اور وہ ہیں کہ

غار کے اندر

ایک وسیع جگہہ میں پڑے ہیں

یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے

٬جس کو اللہ ہدایت دے

وہی ہدایت پانے والا ہے

اور

جِسے اللہ بھٹکا دے

اس کے لئے تم کوئی

ولی مُرشد نہیں پا سکتے