ومآابری 13 

سورةُ ابِرٰھیم 14 مکیة

رکوع 13

آیات 1 سے 6

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ا ـ ل ـ ر

اے نبیﷺ یہ ایک کتاب ہے

جس کو ہم نے تمہاری طرف نازل کیا ہے

تا کہ تم لوگوں کو

تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لاؤ

اُن کے

ربّ کی توفیق سے

اُس

اللہ کے راستے پر

جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے

اور

زمین اور آسمانوں کی ساری موجودات کا مالک ہے

اور

سخت تباہ کُن سزا ہے

قبولِ حق سے

انکار کرنے والوں کے لیے

جو دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دیتے ہیں

جو

اللہ کے راستے سے لوگوں کو روک رہے ہیں

اور

چاہتے ہیں کہ

یہ راستہ ( اُن کی خواہشات کے مطابق) ٹیڑھا ہو جائے

یہ لوگ گمراہی میں بہت آگے نکل گئے ہیں

ہم نے اپنا پیغام دینے کے لیے

جب کبھی کوئی رسول بھیجا ہے

اس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے

تا کہ وہ انہیں

اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے

پھر

اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے

اور

جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے

وہ بالا دست اور حکیم ہے

ہم اس سے پہلے موسیٰؑ کو بھی

اپنی نشانیوں کے ساتھ بھیج چکے ہیں

اِسے بھی ہم نے حُکم دیا تھا

کہ

اپنی قوم کو تاریکیوں سے نکال کر

روشنی میں لا

اور

انہیں تاریخِ الہیٰ کے سبق آموز

واقعات سنا کر نصیحت کر

اِن واقعات میں بڑی نشانیاں ہیں

ہراُس شخص کے لیے صبراور شکرکرنے والاہو

یاد کرو

جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا

اللہ کے اس احسان کو یاد رکھو

جواُس نے تم پر کیا ہے

اُس نے تم کو فرعون والوں سے چھڑایا

جو تم کو سخت تکلیفیں دیتے تھے

تمہارے لڑکوں کو قتل کرڈالتے تھے

اور

تمہاری لڑکیوں کو زندہ بچا رکھتے تھے

اِس میں تمہارے

رب کی طرف سے تمہاری بڑی آزمائش تھی