ومآابری 13 

سورة الرّعدِ 13 مدنیة

رکوع 12

آیات 38 سے 43

تم سے پہلے بھی ہم بہت سے رسول بھیج چکے ہیں

اور

ان کو ہم نے بیوی بچوں والا ہی بنایا تھا

اور

کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی

کہ

اللہ کے اِذن کے بغیر

کوئی نشانی خود لا دکھاتا ـ

ہر دور کے لئے ایک کتاب ہے

اللہ جو کچھ چاہتا ہے

مِٹا دیتا ہے

اور

جس چیز کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے

اُمُ الکتاب اُسی کے پاس ہے

اور

اے نبیﷺ جس برے انجام کی دھمکی

ہم اُن لوگوں کو دے رہے ہیں

اس کا کوئی حصہ

خواہ

ہم تمہارے جیتے جی دکھا دیں

یا

اس کے ظہور میں آنے سے پہلے

ہم تمہیں اٹھا لیں

بہر حال

تمہارا کام صرف پیغام پہنچا دینا

اور

حساب لینا ہمارا کام ہے

کیا یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں

کہ

ہم اس سرزمین پر چلےآرہے ہیں

اور

اس کا دائرہ

ہر طرف سے تنگ کرتے چلے آتے ہیں ؟

اللہ حکومت کر رہا ہے

کوئی

اس کے فیصلوں پے نظرثانی کرنے والا نہیں ہے

اور

اُسے حساب لینےمیں کچھ دیر نہیں لگتی

اِن سے پہلے جو لوگ ہوگزرے ہیں

وہ بھی بڑی بڑی چالیں چل چکے ہیں

مگر

اصل فیصلہ کُن چال تو پوری کی پوری

اللہ ہی کےہاتھ میں ہے

وہ جانتا ہےکہ

کون کیاکچھ کمائی کر رہا ہے

اور

عنقریب یہ منکرینِ حق دیکھ لیں گے

کہ

انجام کس کا بخیر ہوتا ہے

یہ منکرین کہتے ہیں

کہ تم

اللہ کے بھیجے ہوئے نہیں ہو

کہو میرے اور تمہارے درمیان

اللہ کی گواہی کافی ہے

اور پھر

اُس شخص کی گواہی

جو کتاب ِآسمانی کا علم رکھتا ہے