ومآابری 13 

سورة الرّعدِ 13 مدنیة

رکوع 7

آیات 1 سے 7

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اـ ل ـ م ـ ر

یہ کتابِ الہیٰ کی آیات ہیں

اور جو کچھ تمہارے

رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے

وہ عین حق ہے

مگر

( تمہاری قوم کے) اکثر لوگ نہیں مان رہے ہیں وہ

اللہ ہی ہے

جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا

جو تم کو نظر آتے ہوں

پھر

وہ اپنے تختِ سلطنت پے جلوہ فرما ہوا

اور

اُس نے آفتاب و ماہتاب کو

ایک قانون کا پابند بنایا

اِس سارے نظام کی ہر چیز

ایک وقتِ مقررہ تک کے لیے چل رہی ہے

اور

اللہ ہی سارے کام کی تدبیر فرما رہا ہے

وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے

شائد کہ

تم اپنے ربّ کی ملاقات کا یقین کرو

اور

وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے

اس میں پہاڑوں کے کھونٹے گاڑ رکھے ہیں

اوردریا بہا دیے ہیں ـ

اُسی نے ہر طرح کے

پھلوں کے جوڑے پیدا کئے ہیں

اور

وہی دن پر رات طاری کرتا ہے

اِن ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں

اُن لوگوں کے لیے

جو غوروفکر سے کام لیتے ہیں

اور

دیکھو زمین میں الگ الگ خطے پائے جاتے ہیں

جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں

انگور کے باغ ہیں

کھیتیاں ہیں

کھجور کے درخت ہیں

جِن میں سے کچھ اکہرے ہیں

اور کچھ دوہرے

سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے

مگر

مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں

اور

کسی کو کمتر

اِن سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں

اُن لوگوں کے کئے جو عقل سے کام لیتے ہیں

اب اگر

تمہیں تعجب کرنا ہے

تو

تعجب کے قابل لوگوں کا یہ قول ہے

کہ

جب ہم مرکر مٹی ہو جائیں گے

تو

کیا ہم نئے سِرے سے پیدا کئے جائیں گے ؟

یہ وہ لوگ ہیں

جنہوں نے اپنے رب سے کُفر کیا ہے

یہ وہ لوگ ہیں

جن کی گردنوں میں طوق پڑے ہوئے ہیں

یہ جہنمی ہیں

اور

جہنم میں ہمیشہ رہیں گے

یہ لوگ بھلائی سے پہلے برائی کے لیے

جلدی مچا رہے ہیں

حالانکہ

اِن سے پہلے ( جو لوگ اس روش پر چلے ہیں

اِن پراللہ کے عذاب کی)

عبرتناک مثالیں گزر چکی ہیں

حقیقت یہ ہے کہ

تیرا رّب لوگوں کی زیادتیوں کے باوجود

ان کے ساتھ چشم پوشی سے کام لیتا ہے

اور

یہ بھی حقیقت ہے

کہ

تیرا ربّ سخت سزا دینے والا ہے

یہ لوگ جنہوں نے

تمہاری بات ماننے سے انکار کر دیا ہے

کہتے ہیں

کہ

اِس شخص پر اُس کے

رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری ؟

تم تو محض خبردار کر دینے والے ہو

اور

ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہے