ومآابری 13 

سورة یوسف 12 مکیة

رکوع 1

آیات 53 سے 57

میں کچھ اپنے نفس کی برات نہیں کر رہا ہوں

نفس تو بدی پر اکساتا ہی ہے

اِلّا

یہ کہ

کسی پر میرے رب کی رحمت ہو

بے شک میرا رب بڑا غفور الرحیم ہے

بادشاہ نے کہا

انہیں میرے پاس لاؤ

تا کہ

میں اُن کو اپنے لیے مخصوص کر لوں

جب یوسفؑ نے اِس سےگفتگوکی تواس نے کہا

اب آپ ہمارے ہاں قدرومنزلت رکھتے ہیں

اور

آپ کی امانت پر پورا بھروسہ ہے

یوسفؑ نے کہا

ملک کے خزانے میرے سپرد کیجیۓ

میں حفاظت کرنے والا بھی ہوں

اور

علم بھی رکھتا ہوں

اِس طرح ہم نے

اُس سرزمین میں

یوسفؑ کےلئے اقتدارکی راہ ہموار کی

٬ وہ مختار تھا کہ

اس میں جہاں چاہے اپنی جگہہ بنائے

ہم اپنی رحمت سے

جس کو چاہتے ہیں نوازتے ہیں

نیک لوگوں کا اجر ہمارے ہاں مارا نہیں جاتا

اور

آخرت کا اجر اُن لوگوں کے لیے زیادہ بہتر ہے

جو ایمان لے آئے

اور

خُدا ترسی کے ساتھ کام کرتے رہے