پارہ ومامن دآبّة 12

سورة یُوسُف 12 مکیة

رکوع 11

آیات 1 سے 6

سورہ یوسف مکی ہے اس میں 111 آیتیں ہیں اور 12 رکوع ہیں

اللہ کے نام سے جو بےانتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اـ ل ـ ر

یہ اُس کتاب کی آیات ہیں

جو

اپنا مدعا صاف صاف بیان کرتی ہے

ہم نے اِسے نازل کیا ہے

قرآن بنا کر عربی زبان میں تاکہ

تم( اہل عرب ) اس کو اچھی طرح سمجھ سکو

اے نبیﷺ

ہم اِس قرآن کو

تمہاری طرف وحی کر کے بہترین پیرایہ میں

واقعات اور حقائق تم سے بیان کرتے ہیں

ورنہ اِس سے پہلے تو

(اِن چیزوں سے) تم بالکل ہی بے خبر تھے

یہ اس وقت کا ذکر ہے

جب یوسف ؑ نے اپنے باپ سے کہا

اباجان میں نے خواب دیکھا ہے

کہ

گیارہ ستارے ہیں

اور

سورج چاند ستارے

اور

وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں

جواب میں اس کے باپ نے کہا

بیٹا اپنا یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سُنانا

ورنہ

وہ تیرے درپے آزار ہو جائیں گے

حقیقت یہ ہے کہ

شیطان آدمی کا کھلا دشمن ہے

اور ایسا ہی ہوگا

(جیسا کہ تو نے خواب میں دیکھا ہے کہ )

تیرا رب تجھے (اپنے کام کے لیے )منتخب کرے گا

اور تجھے باتوں کی تہہ تک پہنچنا سکھائے گا ـ

اور

تیرے اوپر اور آل یعقوبؑ پر

اپنی نعمت اس طرح پوری کرے گا

جس طرح اس سے پہلے وہ تیرے بزرگوں

ابراہیمؑ اور اسحٰقؑ پر کر چکا ہے

یقینا

تیرا رب علیم اور حکیم ہے