پارہ یعتذرون 11

سورة یوُنس 10 مکیة

رکوع 16

آیات 104سے 109

اے نبیﷺ کہ دو

کہ

لوگو اگر تم ابھی تک میرے دین کے متعلق

کسی شک میں ہو تو سن لو کہ تم

اللہ کے سوا جن کی بندگی کرتے ہو

میں ان کی بندگی نہیں کرتا

بلکہ صرف اسی

اللہ کی بندگی کرتا ہوں

جس کے قبضے میں تمہاری موت ہے

مجھے حکم دیا گیا ہے

کہ

میں ایمان لانے والوں میں سے ہوں

اور

مجھ سے فرمایا گیا ہے

کہ

یکسو ہوکر اپنے آپ کو ٹھیک ٹھیک

اس دین پر قائم کر دیں

اور

ہرگز مشرکوں میں سے نہ ہو

اور

اللہ کو چھوڑ کر کسی ایسی ہستی کو نہ پکار

جو تجھے نہ فائدہ پہنچا سکتی ہے نہ نقصان

اگر تو ایسا کرے گا

تو ظالموں میں سے ہوگا

اگر

اللہ تجھے کسی مصیبت میں ڈالے تو

خود

اس کے سوا کوئی نہیں جو

اس مصیبت کو ٹال دے

اور

اگر

وہ تیرے حق میں بھلائی کا ارادہ کرے

تو

اس کے فضل کو

پھیرنے والا کوئی بھی نہیں ہے

وہ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے

اپنے فضل سے نوازتا ہے

اور

وہ درگزر کرنے والا

اور

رحم فرمانے والا ہے

اے محمد ﷺ کہہ دو

کہ

لوگو

تمہارے پاس تمہارے

رب کی طرف سے حق آچکا ہے

اب جو سیدھی راہ اختیار کرے

اس کی راست روی اُسی کے لیے مفید ہے

اور

جو گمراہ رہے اس کی گمراہی اسی کے لیے تباہ کُن ہے

اور

میں تمہارے اوپر کوئی حوالہ دار نہیں ہوں

اور

اے نبیﷺ تم اس ہدایت کی پیروی کیے جاؤ

جو تمہاری طرف بذریعہ وحی بھیجی جا رہی ہے

اور

صبر کرو یہاں تک کہ

اللہ فیصلہ کر دے

اور

وہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

آخری حصہ 11 پارہ

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ا ل ر

فرمان ہے

جس کی آیتیں پُختہ اور مفصّل ارشاد ہوئی ہیں

ایک دانا اور با خبر ہستی کی طرف سے

کہ

تم نہ بندگی کرو

مگر صرف

اللہ کی

میں اُس کی طرف سے تم کو خبردار کرنے والا بھی ہوں

بشارت دیے والا بھی

اور

یہ کہ

تم اپنے ربّ سے معافی چاہو

اور

اس کی طرف پلٹ آؤ

تو وہ ایک مُدتِ خاص تک

تم کو اچھا سامانِ زندگی دے گا

اور

ہر صاحبِ فضل کو اس کا فضل عطا کرے گا

لیکن

اگر تم منہ پھیرتے ہو تو میں

تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک

دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

تم سب کو

اللہ کی طرف پلٹنا ہے اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے

دیکھو

یہ لوگ اپنے سینوں کو موڑتے ہیں

تا کہ اِس سے چھپ جائیں

خبردار

جب یہ کپڑوں سے اپنے آپ کو ڈھانپتے ہیں

اللہ اُن کے چھپے کو بھی جانتے ہے اور کھُلے بھی

وہ تو انُ بھیدوں سے بھی واقف ہے

جو سینوں میں ہیں