پارہ ومامن دآبّة 12

سورة ھُود 11 مکیة

رکوع 1

آیات 5 سے8

زمین میں چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں ہے

جس کا رزق

اللہ کے ذمّہ نہ ہو

اور

جس کے متعلق وہ نہ جانتا ہو

کہ

کہاں وہ رہتا ہے

اور

کہاں وہ سونپا جاتا ہے

اور

سب کچھ ایک صاف دفتر میں درج ہے

اور

وہی ہے جس نے

آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا

جبکہ

اُس سے پہلے اُس کا عرش پانی پر تھا

تا کہ

تم کو آزما کر دیکھے

تم میں کون بہتر عمل کرنے والا ہے

اب اگر

اے نبیﷺ تم کہتے ہو

کہ

لوگو

مرنے کے بعد تم دوبارہ اٹھائے جاؤ گے

تو

منکرین فورا بول اٹھتے ہیں

کہ

یہ تو صریح جادوگری ہے

اور

اگر ہم ایک خاص مدت تک

ان کی سزا کو ٹالتے ہیں

تو وہ کہنے لگتے ہیں کہ

آخر کس چیز نے اُسے روک رکھا ہے؟

سنو

جس روز اُس سزا کا وقت آگیا

تو

وہ کسی کے پھیرے نہ پھر سکے گا

اور

وہی چیز ان کو آ گھیرے گی

جس کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں