واعلمو 10

آخری آیات

التوبة مدنیة 9

آیات 90 سے 93

بدوی عربوں میں سے بہت سے لوگ آئے

جنہوں نے عذر کیے

تا کہ

انہیں پیچھے رہ جانے کی اجازت دی جائے

اس طرح بیٹھے رہے وہ لوگ جنہوں نے

اللہ اور اس کے رسولﷺ سے ایمان کا جھوٹا عہد کیا تھا

اِن بدویوں میں سے جن لوگوں نے

کُفر کا طریقہ اختیار کیا ہے

عنقریب

وہ دردناک سزا سے دوچار ہوں گے

ضعیف اور بیمار لوگ

اور

وہ لوگ جو شرکتِ جہاد کے لیے ذادِ راہ نہیں پاتے

اگر

پیچھے رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں

اور یہ کہ

وہ خلوصِ دل کے ساتھ

اللہ اور اس کے رسولﷺ کے وفادار ہوں

ایسے محسنین پر

اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ہے

اور

اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

اس طرح ان لوگوں پر بھی کوئی اعتراض کا موقع نہیں ہے

جنہوں نے خود آکر تم سے درخواست کی تھی

کہ

ہمارے لیے سواریاں بہم پہنچائی جائیں

اور

جب تم نے کہا کہ

میں تمہارے لیے سواریوں کا انتظام نہیں کر سکتا

تو وہ مجبورا واپس گئے

اور

ٌحال یہ تھا کہ

ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے

اور

انہیں اس بات کا بڑا رنج تھا

کہ

وہ اپنے خرچ پر

شریکِ جہاد ہونے کی مقدورت نہیں رکھتے

البتہ

اعتراض اُن لوگوں پر ہے جو مالدار ہیں

اور

پھر بھی تم سے درخواست کرتے ہیں

کہ

انہیں شرکتِ جہاد سے معاف رکھا جائے

انہوں نے گھر بیٹھنے والوں میں

شامل ہونا پسند کیا

اور

اللہ نے ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا

اِس لیے یہ

اب کچھ نہیں جانتے

( کہ اللہ کے ہاں ان کی روش کا کیا نتیجہ نکلنے والا ہے )