پارہ یعتذرون 11

التوبة مدنیة 9

رکوع 1

آیات 94 سے 99

تم جب پلٹ کر ان کے پاس پہنچوگے

تو یہ طرح طرح کے عذرات پیش کریں گے

مگر

تم صاف کہہ دینا کہ

بہانے نہ کرو

ہم تمہاری کسی بات کا

اعتبار نہ کریں گے

اللہ نے ہم کو

تمہارے حالات بتا دیے ہیں اب

اللہ اور اس کا رسولﷺ

تمہارے طرزِ عمل کو دیکھے گا

پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤگے

جو کھلے اور چھپے سب کا جاننے والا ہے

اور

وہ تمہیں بتا دے گا

کہ

تم کیا کچھ کرتے رہے ہو

تمہاری واپسی پر یہ

تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے

تا کہ تم اُن سے صرفِ نظرکرو

تو

بے شک تم اُن سے صرفِ نظر ہی کر لو

کیونکہ

یہ گندگی ہیں

اور ان کا اصلی مقام جہنم ہے

جو

ان کی کمائی کے بدلے میں انہیں نصیب ہوگی

یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے

تا کہ

تم ان سے راضی ہو جاؤ

حالانکہ

اگر تم ان سے راضی ہو بھی گئے

تو

اللہ ہرگز ایسے فاسق لوگوں سے

راضی نہ ہوگا

یہ بدوی کُفر و نفاق میں زیادہ سخت ہیں

اور

انکے معاملہ میں اِس امر کے امکانات زیادہ ہیں

کہ

اُس دین کے حدود سے ناواقف رہیں

جو

اللہ نے اپنے رسولﷺ پر نازل کیا ہے

اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم و دانا ہے

اِن بدویوں میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں

جو راہِ خُدا میں کچھ خرچ کرتے ہیں

تو

ا سے

اپنے اوپر زبردستی کی چٹی سمجھتے ہیں

اور تمہارے حق میں

زمانہ کی گردشوں کا انتظار کر رہے ہیں

( کہ تم کسی چکر میں پھنسو تو

وہ اپنی گردن سے

اس نظام کی اطاعت کا قلادہ اتار پھینکیں

جس میں تم نے انہیں کس دیا ہے )

حالانکہ

بدی کا چکر خود

انہی پر مسلط ہے

اور

اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

اور

انہی بدویوں میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں

جو

اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں

اور

جو کچھ خرچ کرتے ہیں

اسے

اللہ کے ہاں تقرب کا

اور

رسولﷺ کی طرف سے

رحمت کی دعائیں لینے کا ذریعہ بناتے ہیں

ہاں

وہ ضرور ان کے لیے تقرب کا زریعہ ہے

اور

اللہ ضرور اُن کو اپنی رحمت میں داخل کرے گا

یقینا

اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے