پارہ 10 واعلمو

التوبة مدنیة 9

رکوع 7

آیات 1 سے6

اعلان براءت

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی طرف سے

اُن مشرکین کو

جن سے تم نے معاہدے کیے تھے

پس

تم ملک میں چار مہینے اور چل پھر لو

اور

جان رکھو کہ تم

اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو

اور یہ کہ

اللہ منکرینِ حق کو رسوا کرنےوالا ہے

اطلاع عام ہے

اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے

حج اکبر کے دن تمام لوگوں کے لیے

کہ

اللہ مشرکین سے بری الذمہ ہے

اور

اُس کا رسولﷺ بھی

اب اگر تم لوگ توبہ کر لو

تو

تمہارے ہی لیے بہتر ہے

اور

جو منہ پھیرتے ہو تو

خوب سمجھ لو

کہ

اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو

اور

اے نبیﷺ انکار کرنے والوں کو

سخت عذاب کی خوشخبری سنا دو

بجُز

اُن مشرکین کے جن سے تم نے معاہدے کیے

پھر

انہوں نے اپنے عہد کو پورا کرنے میں

تمہارے ساتھ کوئی کمی نہیں کی

اور

نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی

تو

ایسے لوگوں کے ساتھ تم بھی

مدت معاہدہ تک وفا کرو

کیونکہ

اللہ متقیوں ہی کو پسند کرتا ہے

پس جب حرام مہینے گزر جائیں

تو

مشرکین کو قتل کرو جہاں پاؤ

اور

انہیں پکڑو اور گھیرو

اور

ہر گھات میں اُن کی خبر لینے کے لئے بیٹھو

پھر اگر

وہ توبہ کر لیں اور نماز قائم کریں

اور

زکوة دیں تو انہیں چھوڑ دو

اللہ درگزر فرمانے والا

اور

رحم فرمانے والا ہے

اور

اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر

تمہارے پاس آنا چاہے

(تاکہ اللہ کا کلام سنے ) تو

اسے پناہ دو

یہاں تک کہ

وہ اللہ کا کلام سن لے

پھر

اُسے اُس کے( مامن) تک پہنچا دو

یہ اس لئے کرنا چاہیے

کہ

یہ لوگ علم نہیں رکھتے