پارہ 7

واذاسمعوا

سورة الانعام مکیة

رکوع 19

آیات 101 سے 110

وہ تو آسمانوں اور زمین کا موجد ہے

اُس کا کوئی بیٹا کیسے ہو سکتا ہے

جبکہ

کوئی اُس کی کوئی شریکِ زندگی ہی نہیں ہے

اِس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے

اور

وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے یہ ہے

اللہ

تمہارا رب ہے

کوئی الہٰ اُس کے سِوا نہیں ہے

ہر چیز کا خالق

لہٰذا

تم اِسی کی بندگی کرو

اور

ٌوہ ہر چیز کا کفیل ہے

نگاہیں اسکو نہیں پا سکتیں اور وہ نگاہوں کو پا لیتا ہے

وہ نہایت باریک بین اور با خبر ہے

دیکھو تمہارے پاس

رب تمہارے کی طرف سے بصیرت کی روشنیاں آگئی ہیں

اب جو بینائی سے کام لے گا اپنا ہی بھلا کرے گا

اور

جو اندھا بنے گا خود نقصان اٹھائے گا

میں تم پر کوئی پاسبان نہیں ہوں

اس طرح

ہم اپنی آیات کو بار بار مختلف طریقوں سے بیان کرتے ہیں

اور

اس لئے کرتے ہیں

کہ

یہ لوگ کہیں

تم کسی سے پڑھ کر آئے ہو

اور

جو لوگ علم رکھتے ہیں

اُن پر ہم حقیقت کو روشن کر دیں

اے نبیﷺ

اس وحی کی پیروی کئےجاؤ

جو تم پر تمہارے کی طرف سے نازل ہوئی ہے

کیونکہ اُس ایک

رب کے سِوا کوئی اور الہٰ نہیں ہے

اور

ان مشرکین کے پیچھے نہ پڑو

اگر

اللہ کی مشیت ہوتی تو ( وہ خود ایسا بندوبست کر سکتا تھا کہ )

یہ لوگ شرک نہ کرتے

تم کو ہم نے اُن پر پاسبان مقرر نہیں کیا ہے

اور

نہ تم اُن پر حوالہ دار ہو ( اور اے مسلمانوں )

یہ لوگ اللہ کے سوا جن کو پکارتے ہیں

انہیں گالیاں نہ دو

کہیں ایسا نہ ہو کہ

یہ شرک سے آگے بڑھ کر جہالت کی بنا پر

اللہ کو گالیاں دینے لگیں

ٌہم نے تو اسی طرح ہر گروہ کے لئے

اس کے عمل کو خوشنما بنا دیا ہے

پھر

انہیں اپنے رب کی طرف پلٹ کر آنا ہے

اس وقت وہ انہیں بتا دے گا

کہ

وہ کیا کرتے رہے ہیں

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں

کہ

اگر

کوئی نشانی (یعنی معجزہ)

ہمارے سامنے آجائے تو ہم اُس پر ایمان لے آئیں گے

اے نبیﷺ اُن سے کہو کہ نشانیاں تو

اللہ کے اختیار میں ہیں

اور

ٌتمہیں کیسے سمجھایا جائے کہ

اگر

نشانیاں آ بھی جائیں تو یہ ایمان لانے والے نہیں

ہم اُسی طرح

اُن کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر رہے ہیں

جس طرح یہ پہلی مرتبہ

(کتاب) پر ایمان نہیں لائے تھے

ہم

انہیں ان کی سرکشی ہی میں

بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں