پارہ 8

ولواننا

سورة الانعام مکیة

رکوع 1

آیات 111 سے 121

اگر ہم فرشتے بھی اِن پر نازل کر دیتے

اور

مُردے اِن سے باتیں کرتے

اور

دنیا بھر کی چیزوں کو

ہم کی آنکھوں کے سامنے جمع کر دیتے

تب بھی یہ ایمان لانے والے نہ تھے

اِلّا

یہ کہ

مشیتِ الہیٰ یہی ہو

کہ یہ ایمان لائیں

مگر

اکثر لوگ نادانی کی باتیں کرتے ہیں

اور

ہم نے تو اسی طرح ہمیشہ

شیطان انسانوں

اور

شیطان جِنوں

کو ہر نبی کا دشمن بنایا ہے

جو ایک دوسرے پر خوش آئیند باتیں

دھوکے اور فریب کے طور پر"" اِلقا"" کرتے رہے ہیں

اگر تمہارے

رب کی مشیت یہ ہوتی

کہ

وہ ایسا نہ کریں تو وہ کبھی نہ کرتے

پس

تم انہیں ان کے حال پے چھوڑ دو

کہ

وہ اپنی اختراع پردرازیاں کرتے رہیں

( یہ سب کچھ ہم انہیں اِس لئے کرنے دے رہے ہیں کہ )

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے

اُن کے دل اِس (خوشنمادھوکے) کی طرف مائل ہوں

اور

وہ اس سے راضی ہو جائیں

اور

اُن برائیوں کا اکتساب کریں

جن کا اکتساب وہ کرنا چاہتے ہیں

پھر جب حال یہ ہے

تو کیا میں

اللہ کے سوا کوئی اور

فیصلہ کرنے والا تلاش کروں

حالانکہ

اس نے پوری تفصیل کے ساتھ

تمہاری طرف کتاب نازل کر دی ہے

اور

جِن کو ہم نے (تم سے پہلے ) کتاب دی تھی

وہ جانتے ہیں کہ

یہ کتاب تمہارے

رب ہی کی طرف سے

حق کے ساتھ نازل ہوئی ہے

لہٰذا

تم شک کرنےوالوں میں شامل نہ ہو

تمہارے

رب کی بات سچائی

اور

انصاف کے اعتبار سے کامل ہے

کوئی اس کے فرامین کو تبدیل کرنے والا نہیں

اور

وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

اور

اے نبی ﷺ

اگر تم اُن لوگوں کی اکثریت کے کہنے پر چلو

جو زمین میں بستے ہیں

تو

وہ تمہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں گے

وہ تو محض

گمان پر چلتے اور قیاس آرائیاں کرتے ہیں

درحقیقت تمہارا رب زیادہ بہتر جانتا ہے

کہ

کون اُس کے راستے سے ہٹا ہوا ہے

اور

کون سیدھی راہ پر ہے

پھر

اگر تم لوگ

اللہ کی آیات پر ایمان رکھتے ہو

تو

جس جانور پر اللہ کا نام لیا گیا ہو

اُس کا گوشت کھاؤ

آخر کیا وجہ ہے کہ

تم وہ چیز نہ کھاؤ کہ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو؟

حالانکہ

جن چیزوں کا استعمال

حالتِ اضطرار کے سوا دوسری تمام حالتوں میں

اللہ نے حرام کر دیا ہے

ان کی تفصیل وہ تمہیں بتا چکا ہے

بکثرت

لوگوں کا حال یہ ہے کہ علم کے بغیر

محض اپنی خواہشات کی بنا پر گمراہ کُن باتیں کرتے ہیں

ان حد سے گزرنے والوں کو

تمہارا رب خوب جانتا ہے

تم کھلے گناہوں سے بھی بچو

اور

چھپے گناہوں سے بچو

لوگ گناہ کا احتساب کرتے ہیں

وہ اپنی اس کمائی کا بدلہ پا کر رہیں گے

اور

جس جانور کو

اللہ کا نام لے کر ذبح نہ کیا گیا ہو

اُس کا گوشت نہ کھاؤ ایسا کرنا فِسق ہے

شیاطین اپنے ساتھیوں کے دِلوں میں

شکوک و اعتراضات اِلقا کرتے ہیں

تا کہ

وہ تم سے جھگڑا کریں

لیکن

اگر تم نے

اُن کی اطاعت قبول کر لی

تو

یقینا تم مشرک ہو