پارہ 7

و اذاسمعوا

سورة الانعام مکیة

رکوع 7

آیات 1 سے10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اللہ کے لئے تعریف ہے

جس نے زمین اور آسمان بنائے

روشنی اور تاریکیاں پیدا کیں

پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے

دعوتِ حق کو ماننے سے انکار کر دیا ہے

دوسروں کو اپنے

رب کا ہمسر ٹھہرا رہے ہیں

وہی ہے

جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا

پھر

تمہارے لئے زندگی کی ایک مدت مقرر کر دی

اور

ایک دوسری مدت اور بھی ہے

جو اُس کے ہاں طے شدہ ہے

مگر

تم لوگ ہو کہ

شک میں پڑے ہوئے ہ

اللہ وہی ایک آسمانوں میں بھی ہے

اور

زمین میں بھی

تمہارے کھلے اور چھپے سب حال جانتا ہے

اور

جو بڑائی یا بھلائی تم کماتے ہو

اس سے خوب واقف ہے

لوگوں کا حال یہ ہے کہ

اُن کے رب کی نشانیوں میں سے

کوئی نشانی ایسی نہیں

جو

اُن کے سامنے آئی ہو

اور

انہوں نے

اُس سے منہ نہ موڑ لیا ہو

چناچہ

اب جو حق اُن کے پاس آیا

تو

اُسے بھی انہوں نے جھٹلا دیا

اچھا جس چیز کا

وہ اب تک مذاق اڑاتے رہے ہیں

عنقریب

اُس کے متعلق

کچھ خبریں انہیں پہنچیں گی

کیا انہوں نے دیکھا نہیں

کہ

ان سے پہلے کتنی ایسی قوموں کو

ہم ہلاک کر چکے ہیں

جن کا اپنے اپنے زمانے میں دور دورہ رہا ہے ؟

اُن کو ہم نے زمین میں وہ اقتدار بخشا تھا

جو تمہیں نہیں بخشا ہے

اُن پر ہم نے آسمان سے خوب بارشیں برسائیں

اور

اُن کے نیچے نہریں بہا دیں

( مگر جب انہوں نے کفرانِ نعمت کیا تو )

آخر کار

ہم نے ان کے گناہوں کی پاداش میں انہیں تباہ کر دیا

اور اُن کی جگہہ دوسرے دور کی قوموں کو اٹھایا

اے پیغمبرﷺ

اگر ہم تمہارے اوپر کوئی کاغذ میں لکھی لکھائی

کتاب بھی اتار دیتے

اور لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو کر بھی دیکھ لیتے

تب بھی

جنہوں نے حق کا انکار کیا ہے

وہ یہی کہتے

کہ

یہ تو صریح جادو ہے

کہتے ہیں

کہ

اس نبیﷺ پر

کوئی فرشتہ کیوں نہیں اتارا گیا

اگر

کہیں

ہم نے فرشتہ اتار دیا ہوتا

تو

اب تک کبھی کا فیصلہ ہو چکا ہوتا

پھر

انہیں کوئی مہلت نہ دی جاتی

اور

اگر

ہم فرشتے کو اتارتے

تب بھی اُسے انسانی شکل ہی میں اتارتے

اور

اس طرح انہیں اس شبہہ میں مبتلا کر دیتے

جس میں اب یہ مبتلا ہیں

اے نبیﷺ

تم سے پہلے بھی بہت سے

رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے

مگر

اُن مذاق اڑانے والوں پر

آخر کار

وہی حقیقت مسلط ہو کر رہی

جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے