پارہ 7

و اذاسمعوا

سورة المائدة مدنیة

رکوع 6

آیات 116 سے120

غرض

جب( یہ احسانات یاد دِلا کر )

اللہ فرمائے گا

کہ

اے عیسٰیؑ ابن مریمؑ

کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا

کہ

اللہ کے سِوا مجھے

اور

میری ماں کو بھی خُدا بنا لو؟

تو

وہ جواب میں عرض کرے گا

کہ

سبحان اللہ

میر ایہ کام نہ تھا

کہ

وہ بات کہتا

جس کے کہنے کا مجھے حق نہ تھا

اگر

میں نے ایسی کوئی بات کہی ہوتی تو

آپ کو ضرور علم ہوتا

آپ جانتے ہیں

جو کچھ میرے دل میں ہے

اور

میں نہیں جانتا جو کچھ آپ کے دل میں ہے

آپ تو ساری پوشیدہ حقیقتوں کے عالم ہیں

میں نے اُن سے اُس کے سوا کچھ نہیں کہا

جس کا آپ نے حُکم دیا تھا

یہ

کہ

اللہ کی بندگی کرو

جو میرا رب بھی ہے اور تمہارا بھی

میں اسی وقت تک اُن کا نگران تھا

جب تک کہ

میں اُن کے درمیان تھا

جب آپ نے مجھے واپس بُلا لیا

تو

آپ اُن پر نگران تھے

اور

آپ تو ساری ہی چیزوں پر نگران ہیں

اب اگر

آپ انہیں سزا دیں تو وہ وآپ کے بندے ہیں

اور

اگر

معاف کر دیں تو آپ غالب اور دانا ہیں

تب

اللہ فرمائے گا

یہ وہ دن ہے

جس میں سچوں کو اُن کی سچائی نفع دیتی ہے

اُن کے لئے

ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں

یہاں

وہ ہمیشہ رہیں گے

اللہ اُن سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے

یہی بڑی کامیابی ہے

زمین اور آسمانوں اور تمام موجودات کی بادشاہی

اللہ ہی کے لئے ہے

اور

وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے