آڈیو 5
226بَابُ إِذَا حَاضَتْ فِي شَهْرٍ ثَلاَثَ حِيَضٍ وَمَا يُصَدَّقُ النِّسَاءُ فِي الْحَيْضِ وَالْحَمْلِ فِيمَا يُمْكِنُ مِنَ الْحَيْضِ
لِقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى
وَلاَ يَحِلُّ لَهُنَّ أَنْ يَكْتُمْنَ مَا خَلَقَ اللَّهُ فِي أَرْحَامِهِنَّ
وَيُذْكَرُ عَنْ عَلِيٍّ وَشُرَيْحٍ إِنِ امْرَأَةٌ جَاءَتْ بِبَيِّنَةٍ مِنْ بِطَانَةِ أَهْلِهَا
مِمَّنْ يُرْضَى دِينُهُ
أَنَّهَا حَاضَتْ ثَلاَثًا فِي شَهْرٍ. صُدِّقَتْ.
وَقَالَ عَطَاءٌ أَقْرَاؤُهَا مَا كَانَتْ
وَبِهِ قَالَ إِبْرَاهِيمُ
وَقَالَ عَطَاءٌ الْحَيْضُ يَوْمٌ إِلَى خَمْسَ عَشْرَةَ
وَقَالَ مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ
سَأَلْتُ ابْنَ سِيرِينَ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى الدَّمَ بَعْدَ قَرْئِهَا بِخَمْسَةِ أَيَّامٍ
قَالَ النِّسَاءُ أَعْلَمُ بِذَلِكَ
حدیث 226
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي رَجَاءٍ
قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ
قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ
قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي
عَنْ عَائِشَةَ
أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ
سَأَلَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ
إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ
أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ فَقَالَ
لاَ
إِنَّ ذَلِكِ عِرْقٌ
وَلَكِنْ دَعِي الصَّلاَةَ قَدْرَ الأَيَّامِ الَّتِي كُنْتِ تَحِيضِينَ فِيهَا
ثُمَّ اغْتَسِلِي وَصَلِّي
ہم سے احمد بن ابی رجاء نے بیان کیا
انھوں نے کہا ہمیں ابواسامہ نے خبر دی
انھوں نے کہا میں نے ہشام بن عروہ سے سنا ، کہا
مجھے میرے والد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطہ سے خبر دی کہ
فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا
کہ
مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے اور میں پاک نہیں ہو پاتی
تو کیا میں نماز چھوڑ دیا کروں ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں
یہ تو ایک رگ کا خون ہے
ہاں اتنے دنوں میں نماز ضرور چھوڑ دیا کر
جن میں اس بیماری سے پہلے تمہیں حیض آیا کرتا تھا
پھر غسل کر کے نماز پڑھا کرو
227باب الصُّفْرَةِ وَالْكُدْرَةِ فِي غَيْرِ أَيَّامِ الْحَيْضِ
حدیث 318
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ
قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ
عَنْ أَيُّوبَ
عَنْ مُحَمَّدٍ
عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ
قَالَتْ كُنَّا لاَ نَعُدُّ الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ شَيْئًا
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا
انھوں نے کہا ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا
انھوں نے ایوب سختیانی سے
وہ محمد بن سیرین سے
وہ ام عطیہ سے
آپ نے فرمایا کہ
ہم زرد اور مٹیالے رنگ کو کوئی اہمیت نہیں دیتی تھیں
228باب عِرْقِ الاِسْتِحَاضَةِ
حدیث 319
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ
قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ
قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ
عَنْ عُرْوَةَ
وَعَنْ عَمْرَةَ
عَنْ عَائِشَةَ
زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ
فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ
فَأَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ فَقَالَ
هَذَا عِرْقٌ
فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاَةٍ
ہم سے ابراہیم بن المنذر حزامی نے بیان کیا
انھوں نے کہا ہم سے معن بن عیسیٰ نے بیان کیا
انھوں نے ایوب بن ابی ذئب سے
انھوں نے ابن شہاب سے
انھوں نے عروہ اور عمرہ سے
انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے
( جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہیں )
کہ
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سات سال تک مستحاضہ رہیں
انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا
تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غسل کرنے کا حکم دیا
اور فرمایا
کہ
یہ رگ ( کی وجہ سے بیماری ) ہے
پس
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھیں
220باب الْمَرْأَةِ تَحِيضُ بَعْدَ الإِفَاضَةِ
حدیث 320
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ
عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
عَنْ عَائِشَةَ
زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ
لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَا رَسُولَ اللَّهِ
إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَىٍّ قَدْ حَاضَتْ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم
لَعَلَّهَا تَحْبِسُنَا
أَلَمْ تَكُنْ طَافَتْ مَعَكُنَّ
فَقَالُوا بَلَى. قَالَ
فَاخْرُجِي
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا
انھوں نے کہا ہمیں امام مالک نے خبر دی
انھوں نے عبداللہ بن ابی بکر بن عمرو بن حزم سے
انھوں نے اپنے باپ ابوبکر سے
انھوں نے عبدالرحمٰن کی بیٹی عمرہ سے
انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے
کہ
انھوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا
کہ
یا رسول اللہ ! صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو ( حج میں ) حیض آ گیا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
شاید کہ وہ ہمیں روکیں گی
کیا انھوں نے تمہارے ساتھ طواف ( زیارت ) نہیں کیا
عورتوں نے جواب دیا کہ کر لیا ہے
آپ نے اس پر فرمایا کہ پھر نکلو
حدیث 321
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ
قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ
عَنْ أَبِيهِ
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
قَالَ رُخِّصَ لِلْحَائِضِ أَنْ تَنْفِرَ
إِذَا حَاضَتْ
وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ فِي أَوَّلِ أَمْرِهِ إِنَّهَا لاَ تَنْفِرُ
ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ تَنْفِرُ
إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَخَّصَ لَهُنَّ
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا
کہا ہم سے وہیب بن خالد نے
عبداللہ بن طاؤس کے حوالہ سے
وہ اپنے باپ طاؤس بن کیسان سے
وہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے
آپ نے فرمایا کہ حائضہ کے لیے ( جب کہ اس نے طواف افاضہ کر لیا ہو ) رخصت ہے
کہ وہ گھر جائے ( اور طواف وداع کے لیے نہ رکی رہے )
اسے ( بغیر طواف وداع کے ) جانا نہیں چاہیے
پھر میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا کہ چلی جائے
کیونکہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس کی رخصت دی ہے
230باب إِذَا رَأَتِ الْمُسْتَحَاضَةُ الطُّهْرَ
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَلَوْ سَاعَةً
وَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا إِذَا صَلَّتْ
الصَّلاَةُ أَعْظَمُ
حدیث 322
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ
عَنْ زُهَيْرٍ
قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ
عَنْ عُرْوَةَ
عَنْ عَائِشَةَ
قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم
إِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلاَةَ
وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا
انھوں نے کہا
ہم سے زہیر بن معاویہ نے بیان کیا
انھوں نے کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے
انھوں نے کہا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
جب حیض کا زمانہ آئے تو نماز چھوڑ دے
اور
جب یہ زمانہ گزر جائے تو خون کو دھو اور نماز پڑھ
231باب الصَّلاَةِ عَلَى النُّفَسَاءِ وَسُنَّتِهَا
حدیث 323
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ
قَالَ أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ
قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ
عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ
عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ
أَنَّ امْرَأَةً
مَاتَتْ فِي بَطْنٍ
فَصَلَّى عَلَيْهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ وَسَطَهَا
ہم سے احمد بن ابی سریح نے بیان کیا
کہا ہم سے شبابہ بن سوار نے
کہا ہم سے شعبہ نے حسین سے
وہ عبداللہ بن بریدہ سے
وہ سمرہ بن جندب سے کہ
ایک عورت ( ام کعب ) زچگی میں مر گئی
تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھی
اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ( جسم کے ) وسط میں کھڑے ہو گئے
232باب
حدیث 324
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ
قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ
قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ
اسْمُهُ الْوَضَّاحُ
مِنْ كِتَابِهِ قَالَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ
قَالَ سَمِعْتُ خَالَتِي، مَيْمُونَةَ
زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا كَانَتْ تَكُونُ حَائِضًا لاَ تُصَلِّي
وَهْىَ مُفْتَرِشَةٌ بِحِذَاءِ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يُصَلِّي عَلَى خُمْرَتِهِ
إِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي بَعْضُ ثَوْبِهِ
ہم سے حسن بن مدرک نے بیان کیا
انھوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن حماد نے بیان کیا
انھوں نے کہا ہمیں ابوعوانہ وضاح نے اپنی کتاب سے دیکھ کر خبر دی
انھوں نے کہا کہ ہمیں خبر دی
سلیمان شیبانی نے عبداللہ بن شداد سے
انھوں نے کہا میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے
جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ تھیں
سنا کہ
میں حائضہ ہوتی تو نماز نہیں پڑھتی تھی
اور یہ کہ
آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ( گھر میں ) نماز پڑھنے کی جگہ کے قریب لیٹی ہوتی تھی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز اپنی چٹائی پر پڑھتے
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے کا کوئی حصہ مجھ سے لگ جاتا تھا