پارہ4 لن تنالو
سورہ آلِ عمران (مدنی )
رکوع 10
آیات 181 سے189
اللہ نے اُن لوگوں کا قول سنا ہے
جو کہتے ہیں کہ
اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں
اُن کی یہ باتیں بھی ہم لکھ لیں گے
اور
اس سے پہلے جو
وہ پیغمبروں کو نا حق قتل کرتے رہے ہیں
وہ بھی ان کے نامہ اعمال میں ثبت ہے
( جب فیصلے کا وقت آئے گا اس وقت )
ہم ان سے کہیں گے
کہ لو
اب عذابِ جہنم کا مزا چکھو
یہ تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے
اللہ اپنے بندوں کے لیے ظالم نہیں ہے
جو لوگ کہتے ہیں کہ
اللہ نے ہم کو ہدایت کر دی ہے
کہ
ہم کسی کو رسول تسلیم نہ کریں
جب تک وہ
ہمارے سامنے ایسی قربانی نہ کرے
جسے ( غائب سے آکر) آگ کھا لے
اُن سے کہو
تمہارے پاس
مجھ سے پہلے بہت سے رسول آچکے ہیں
جو بہت سی روشن نشانیاں لائے تھے
اور
وہ نشانی بھی لائے تھے
جس کا ذکر تم کرتے ہو
پھر اگر (ایمان لانے کیلئے یہ شرط پیش کر نے میں)
تم سچے ہو تو
اُن رسولوں کو تم نے کیوں قتل کیا
اب اے نبیﷺ
اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں
تو
بہت سے رسول
تم سے پہلے جھٹلائے جا چکے ہیں
جو کھلی کھلی نشانیاں صحیفے
اور
روشنی بخشنے والی کتابیں لائے تھے
آخرِ کار
ہر شخص کو مرنا ہے
اور
تم سب اپنے اپنے پورے اجر
قیامت کے روز پانے والے ہو
کامیاب دراصل وہ ہیں
جو وہاں آتشِ دوزخ سے بچ جائیں
اور
جنت میں داخل کر دیے جائیں
رہی یہ دنیا تو
یہ محض ایک ظاہر فریب چیز ہے
مسلمانو تمہیں مال اور جان
دونوں کی آزمائشیں آکر رہیں گی
اور
تم اہلِ کتاب اور مشرکین سے
بہت سی تکلیف دہ باتیں سنو گے
اگر
ان سب حالات میں تم
صبر اور خدا ترسی کی روش پر قائم رہو
تو ہ بڑے حوصلے کا کام ہے
ان اہلِ کتاب کو وہ عہد بھی یاد دلاؤ جو
اللہ نے اُن سے لیا تھا
کہ
تمہیں کتاب کی تعلیمات کو لوگوں میں پھیلانا ہوگا
انہیں پوشیدہ رکھنا نہیں ہوگا
مگر
انہوں نے کتاب کو پسِ پشت ڈال دیا
اور
تھوڑی قیمت پر اسے بیچ ڈالا
اتنا برا کاروبار ہے جو یہ کر رہے ہیں
اُن لوگوں کو عذاب سے محفوظ نہ سمجھو
جو اپنے کرتوتوں پر خوش ہیں
اور
چاہتے ہیں کہ
ایسے کاموں کی تعریف انہیں حاصل ہو
جو فی الواقعہ
انہوں نے نہیں کئے ہیں
حقیقت میں
اُن کے لیے دردناک سزا تیار کی ہے
زمین اور آسمانوں کا مالک اللہ ہے
اور
اسی کی قدرت سب پے حاوی ہے