فمن اظلم 24

المومن مکیة 40

رکوع 13

آیات 69 سے 78

تم نے دیکھا

اُن لوگوں کو جو

اللہ کی آیات میں جھگڑے کرتے ہیں

کہاں سے

وہ پھِرائے جا رہے ہیں

یہ لوگ جو اِس کتاب کو

اور

اُن ساری کتابوں کو جھٹلاتے ہیں

جو ہم نے

اپنے رسولوں کے ساتھ بھیجی تھیں

عنقریب

انھیں معلوم ہو جائے گا

جب طوق ان کی

گردنوں میں ہوں گے

اور

زنجیریں جن سے پکڑ کر

وہ کھولتے ہوئے پانی کی طرف

کھینچے جائیں گے

اور پھر

دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گے

پھر

ان سے پوچھا جائے گا

کہ

اب کہاں ہیں

اللہ کے سِوا وہ دوسرے اللہ

جن کو تم شریک کرتے تھے؟

وہ جواب دیں گے

کھوئے گئے وہ ہم سے

بلکہ

ہم اس سے پہلے

کسی چیز کو نہ پُکارتے تھے

اس طرح

اللہ کافروں کا گمراہ ہونا

متحقق کر دے گا

اُن سے کہا جائے گا

یہ

تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے

کہ

تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے

اور

پھر اس پر اِتراتے تھے

اب جاؤ جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ

ہمیشہ تم کو

وہیں رہنا ہے

بہت ہی بُرا ٹھکانہ ہے

متکّبرین کا

پس اے نبیﷺ صبر کرو

اللہ کا وعدہ برحق ہے

خواہ ہم تمہارے سامنے ہی ان کو

بُرے نتائج کا کوئی حصہ دکھا دیں

جن سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں

یا

(اس سے پہلے)

تمہیں دُنیا سے اٹھا لیں

پلٹ کر آنا تو انہیں

ہماری ہی طرف ہے

اے نبیﷺۤ تم سے پہلے

ہم بہت سے رسولﷺ بھیج چکے ہیں

جِن میں سے بعض کے حالات

ہم نے تمہیں بتائے ہیں

اور

بعض کے نہیں بتائے

کسی رسول کی بھی یہ طاقت نہ تھی

کہ

اللہ کے اِذن کے بغیر

خود کوئی نشانی لے کر آتا

پھر

ج

اللہ کا حُکم آگیا تو

حق کے مطابق فیصلہ کر دیا گیا

اور

اُس وقت غلط لوگ

خسارے میں پڑ گئے