فمن اظلم 24
المومن مکیة 40
رکوع 12
آیات 61 سے 68
وہ اللہ ہی تو ہے
جس نے تمہارے لیے رات بنائی
تا کہ
تم اس مین سکون حاصل کرو
اور
دن کو روشن کیا
حقیقت یہ ہے کہ
اللہ لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے
مگر
ٌ اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے
وہی اللہ ( جس نے تمہارے لیے یہ کچھ کیاہے)
تمہارا ربّ ہے
ہر چیز کا خالق ہے
اس کے سوا کوئی معبود نہیں
پھر
تم کدہر سے بہکائے جا رہے ہو؟
اس طرح وہ سب لوگ
بہکائے جاتے رہے ہیں
جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے
وہ اللہ ہی تو ہے
جس نے تمہارے لیے
زمین کو جائے قرار بنایا
٬ اور اوپر آسمان کا گنبد بنا دیا
جس نے تمہاری صورت بنائی
اور
بڑی ہی عمدہ بنائی
جس نے تمہیں
پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا
وہی اللہ (جس کے یہ کام ہیں)
تمہارا ربّ ہے
بے حساب برکتوں والا ہے
وہ کائناتِ کا رّب
وہی زندہ ہے
اِس کے سِوا کوئی معبود نہیں
اُسی کو تم پُکارو
اپنے دِین کو اُسی کے لیے خالص کرکے
ساری تعریف
اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے
اے نبیﷺ
اِن لوگوں سے کہہ دو
مجھے تو اِن ہستیوں کی عبادت سے
منع کر دیا گیا ہے
جنہیں تم
اللہ کو چھوڑ کر پُکارتے ہو
(میں یہ کام کیسے کر سکتا ہوں)
جب کہ
میرے پاس میرے
ربّ کی طرف سے بیناّت آچکی ہیں
مجھے حُکم دیا گیا ہے
کہ
ربّ کائنات کے آگے سر تسلیمِ خم کر دوں
وہی تو ہے
جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا
پھر
نطفے سے
پھر
خون کے لوتھڑے سے
پھر
وہ تمہیں بچے کی شکل میں نکالتا ہے
پھر
تمہیں بڑہاتا ہے
تاکہ
تم پوری طاقت کو پہنچ جاؤ
پھر اور بڑہاتا ہے
تا کہ
تم بڑہاپے کو پہنچو
٬ اور تم میں سے کوئی پہلے ہی بُلا لیا جاتا ہے
٬ یہ سب کچھ اس لیے کیا جاتا ہے٬ تا کہ تم اپنے مقررہ وقت تک پہنچ جاؤ٬
اور
اس لیے کہ
تم حقیقت کو سمجھو
وہی زندگی دینے والاہے
اور
وہی موت دینے والا ہے
وہ جِس بات کا بھی
فیصلہ کرتا ہے
بس ایک حُکم دیتا ہے
کہ
وہ ہو جائے
پس
وہ ہو جاتی ہے