فمن اظلم 24

المومن مکیة 40

رکوع 8

آیات 21 سے 27

کیا یہ لوگ کبھی زمین میں

چلے پھرے نہیں ہیں

کہ

انہیں لوگوں کا انجام نظر آتا

جو

ان سے پہلے گزر چکے ہیں؟

وہ ان سے زیادہ طاقتور تھے

ٌاور

ان سے زیادہ زبردست آثار

زمین میں چھوڑ گئے ہیں

مگر

اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا

اور ان کو

اللہ سے بچانےوالا کوئی نہ تھا

یہ ان کا انجام اس لیے ہوا

کہ

انکے پاس ان کے رسول

بینات لے کر آئے

اور

انھوں نے ماننے سے انکار کر دیا

آخر کار

اللہ نےا ن کو پکڑ لیا

یقینا

وہ بڑی قوت والا

اور

سزا دینے میں بہت سخت ہے

ہم نے موسٰیؑ

فرعون

اور

ہامان

اور

قارون کی طرف

اپنی نشانیاں

اور

نمایاں سندِ ماموریت کے ساتھ بھیجا

مگر

انہوں نے کہا

ساحر ہے کذّاب ہے

پھر

جب وہ ہماری طرف سے

حق ان کے سامنے لے آیا تو

انھوں نے کہا

جو لوگ ایمان لا کر

اس کے ساتھ شامل ہوئے ہیں

اُن کے سب لڑکوں کو قتل کردو

اور لڑکیوں کو جیتا چھوڑ دو

مگر

کافروں کی چال

اکارت ہی گئی

ایک روز فرعون نے

اپنے درباریوں سے کہا

چھوڑو مجھے

میں اس موسیٰؑ کو

قتل کیے دیتا ہوں

اور

پُکار دیکھے یہ اپنے ربّ کو

مجھے اندیشہ ہے کہ

یہ تمہارا دین بدل دے گا

یا

ملک میں فساد برپا کرے گا

موسیٰؑ نے کہاٌ

میں نے تو ہر

اُس متکبر کے مقابلے میں

جو یوم الحساب پر

ایمان نہیں رکھتا

اپنے ربّ

اور

تمہارے ربّ کی پناہ لے لی ہے