ومالی 23
ٌسورة الصّفٰتِ مکیة 37
رکوع 8
آیات 114 سے 138
اور ہم نے
موسیؑ اور ہارونؑ پر احسان کیا
اُن کو اور
اُن کو اور اُن کی قوم کو کربِ عظیم سے نجات دِلا دی٬
انہیں نصرت بخشی
جس کی وجہ سے وہ وہی غالب رہے
اُن کو نہایت
واضح کتاب عطا کی
انہیں راہِ راست دکھائی
اور
بعد کی نسلوں میں
اُن کا ذکرِ خیر باقی رکھا
سلام ہے
موسٰیؑ اور ہارونؑ پر
ہم نیکی کرنے والوں کو
ایسی ہی جزا دیتے ہیں
درحقیقت
وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
اور
الیاسؑ بھی یقینا مرسلین میں سے تھا
یاد کرو
جب اس نے اپی قوم سے کہا تھا
کہ
تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟
کیا تم بعل کو پُکارتے ہو
اور
احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو
اُس اللہ کو جو تمہارا
اور
تمہارے اگلے پچھلے
آباؤ اجداد کا ربّ ہے؟
مگر
انہوں نے اِسے جھٹلا دیا
سو
اب یقینا
وہ سزا کے لیے پیش کیے
جانے والے ہیں
بُجز
ان بندگان خُدا کے
جنکو خالص کر لیا گیا تھا
اور
الیاسؑ کا ذکرِ خیر ہم نے
بعد کی نسلوں میں باقی رکھا
سلام ہے
الیاسؑ پر ہم نیکی کرنے والوں کو
ایسی ہی جزا دیتے ہیں
واقعی
وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
اور
ٌ لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا
جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں
یاد کرو جب ہم نے اس کو
اور
اس کے گھر والوں کونجات دی
وائے
ایک بڑہیا جو
پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی
پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا
آج تم شب و روز اُن کے
اجُڑے ہوئے دیار پر سے گزرتےہو
کیا تم کو عقل نہیں آتی؟