ومالی 23
ٌسورة الصّفٰتِ مکیة 37
رکوع 7
آیات 75 سے 113
ہم کو (اس سے پہلے)
نوح ؑ نے پُکارا تھا
تو دیکھو ہم کیسے
اچھے جواب دینے والے تھے
ہم نے اُس کو
اور
اس کے گھر والوں کو
کربِ عظیم سے بچالیا
اور
اُسی کی نسل کو باقی رکھا
اور
بعد کی نسلوں میں اُس کی
تعریف وتوصیف چھوڑ دی
٬ سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں
ہم نیکی کرنے والوں کو
ایسی ہی جزا دیتے ہیں
درحقیقت
وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
پھر
دوسرے گروہ کو
ہم نے غرق کر دیا
اور
نوحؑ کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا
جب وہ اپنے ربّ کے حضور
قلبِ سلیم لے کر آیا
جب اس نے
اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا
یہ کیا چیزیں ہیں
جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟
کیا
اللہ کو چھوڑ کر
جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟
آخر
ربّ العالمین کے بارے میں
تمہارا کیا گمان ہے؟
پھر
اِس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی
اور کہا
میری طبیعت خراب ہے
چناچہ
وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے
اُن کے پیچھے وہ چُپکے سے
اُن کے مندر میں گھُس گیا
اور بولا٬
آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں؟
کیا ہوگیاآپ لوگ بولتے بھی نہیں؟
اس کے بعد وہ اِن پر پِل پڑا
اور
سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں
واپس آکر
وہ لوگ بھاگے بھاگے اُس کے پاس آئے
اُس نے کہا
کیا تم
اپنی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟
حالانکہ
اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے
اور
اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو
انھوں نے آپس میں کہا
کہ اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو
اور
اسے دہکتی ہوئی
آگ کے ڈھیر میں پھینک دو
انھوں نے اس کے خلاف
ایک کاروائی کرنی چاہی تھی
مگر
ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا
ابرہیمؑ نے کہا
میں اپنے ربّ کی طرف جاتا ہوں
وہ میری رہنمائی کرے گا
اے پروردگار
مجھے ایک بیٹا عطا کر
جو صالحین میں سے ہو
(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اُس کو
ایک حلیم (بُردبار) لڑکے کی بشارت دی
وہ لڑکا جب اُس کے ساتھ
دوڑ دھوپ کرنے کی عُمر کو پہنچ گیا
تو (ایک روز )ابراہیمؑ نےا ُس سے کہا
بیٹا میں خواب دیکھتا ہوں
کہ
میں تجھے زبح کر رہا ہوں
اب تو بتا تیرا کیاخیال ہے؟
اُس نے کہا
ابّا جان جو کچھ حُکم آپکو دیا جا رہا ہے
اُسے کر ڈالیے
آپ
انشاءاللہ
مجھے صابروں میں سے پائیں گے
آخر کو
جب اِن دونوں نے
سر تسلیمِ خم کر دیا
اور
ابراہیم نے بیٹے کو
ماتھے کے بل گرا دیا
اور
ہم نے نِدا دی
کہ
اے ابرہیمؑ
تو نے خواب سچ کر دکھایا
ہم نیکی کرنے والوں کو
ایسی ہی جزا دیتے ہیں
یقینا
یہ ایک کھلی آزمائش تھی
اور
ہم نے ایک بڑی قربانی
فدیے میں دے کر اُس بچےکو چھڑا لیا
اور
اُس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے
بعد کی نسلوں کے لیے چھوڑ دی
سلام ہے
ابرہیمؑ پر٬ ہم نیکی کرنے والوں کو
ایسی ہی جزا دیتے ہیں
یقینا
وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
اور
ہم نے اُسے اسحٰقؑ کی بشارت دی
ایک نبی صالحین میں سے
اور
اُسے اور اسحٰق کو برکت دی
اب دونوں کی ذریت میں سے
کوئی مُحسن ہے
اور
کوئی اپنے نفس پر
صریح ظلم کرنے والا ہے