ومن یقنت 22

سورة فاطرِ مکیة 35

رکوع 16

آیت 27 سے 37

ۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤۤ کیا تم دیکھتے نہیں ہو

کہ

اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے

اور

پھر اس کے ذریعہ سے

ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں

جِن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں

اور

پہاڑوں میں بھی

سفید سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں

پائی جاتی ہیں

جن کے رنگ مُختلف ہوتے ہیں

اور

اسی طرح انسانوں اور جانوروں

اور

مویشیوں کے رنگ بھی مختلف ہیں

حقیقت یہ ہے

کہ

اللہ کے بندوں میں سے

صرف علم رکھنے والے لوگ ہی

اُس سے ڈرتے ہیں

بے شک

اللہ زبردست اور درگزر فرمانے والاہے

جو لوگ کتاب

اللہ کی تلاوت کرتے ہیں

ۤ اور

نماز قائم کرتے ہیں

اور

جو کچھ ہم نے انہیں رزق دیا

ان میں سے کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں

یقینا

وہ ایک ایسی تجارت کے متوقع ہیں

جس میں ہرگز خسارہ نہ ہوگا

(اس تجارت میں انہوں نے اپنا سب کچھ اس لیے کھپایا ہے )

تا کہ

اللہ ان کے اجر

پورے کے پورے اُن کو دے

اور

مزید

اپنے فضل سے ان کو عطا فرمائے

بے شک

اللہ بخشنے والا اور قدردان ہے

(اے نبیﷺ ) جو کتاب ہم نے

تمہاری طرف

وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے

وہی حق ہے٬

تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے

اُن کتابوں کی

جو اُس سے پہلے آئی تھی

بے شک

اللہ اپنے بندوں کے حال سے با خبر ہے

اور

ہرچیز پر نگاہ رکھنے والا ہے

پھر

ہم نے اِس کتاب کا وارث بنا دیا

اُن لوگوں کو

جنھیں ہم نے ( اس وراثت کے لیے)

اپنے بندوں میں سے چُن لیا تھا

اب کوئی تو اِن میں سے

اپنے نفس پر ظلم کرنے والا ہے

اور

کوئی بیچ کی راس ہے

اور

کوئی

اللہ کے اذِن سے

نیکیوں پر سبقت کرنے والا

یہی

بہت بڑا فضل ہے

ٌ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں

جن میں یہ لوگ داخل ہو گے

وہاں انہیں سونے کے کنگنوں سے

اور

موتیوں سے آراستہ کیا جائے گا

وہاں ان کا لباس ریشم کا ہوگا

اور

وہ کہیں گے

کہ

شکر ہے اُس

اللہ کا جس نے

ہم سے غم دور کر دیا

یقینا ہمارا

رب معاف کرنے والا

اور

قدر فرمانے والا ہے

جس نے ہمیں اپنے فضل سے

ابدی قیام کی جگہہ ٹھہرا دیا

اب یہاں نہ ہمیں

کوئی

مشقت پیش آتی ہے

اور

نہ تکان لاحق ہوتی ہے

اور

جِن لوگوں نے کُفر کیا ہے

ان کے لیے جہنم کی آگ ہے

نہ

اُن کا قصہ پاک کر دیا جائے گا

کہ مر جائیں

اور

نہ ان کے لئے جہنم کے عذاب میں

کوئی کمی کی جائے گی

اس طرح ہم بدلہ دیتے ہیں

ہر اُس شخص کو

جو کُفر کرنے والا ہو

وہ وہاں چیخ چیخ کر کہیں گے

کہ

اے ہمارے ربّ

ہمیں

یہاں سے نکال لے

تا کہ

ہم نیک عمل کریں

اُن اعمال سے مختلف

جو پہلے کرتے رہے تھے

(انھیں جواب دیا جائے گا)

کیا ہم نے تم کو

اتنی عمر نہ دی تھی

کہ

جس میں کوئی سبق لینا چاہتا تو

سبق لے سکتا تھا؟

تمہارے پاس

متنبہ کرنے والا بھی آچکا تھا

اب مزا چکھو

ظالموں کا یہاں

کوئی مددگار نہیں ہے