ومن یقنت 22

سورةالاحزاب مکیة 33

رکوع 3

آیات 41 سے 52

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

اللہ کو کثرت سے یاد کرو

اور

صبح و شام اُس کی تسبیح کرتے رہو

وہی ہے

جو تم ر رحم فرماتا ہے

اور

اُس کے ملائکہ تم پر دعائے رحمت کرتے ہیں

تا کہ

وہ تمہیں تاریکیوں سے

روشنی میں نکال لائے

وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے

جس روز وہ اُس سے ملیں گے

اُن کا استقبال سلام سے ہوگا

اور

اُن کے لیے

اللہ نے بڑا باعزت اجر فراہم کر رکھا ہے

اے نبیﷺ

ہم نے تمہیں بھیجا ہے

گواہ بنا کر٬

بشارت دینے والا

اور

ڈرانے والابنا کر

اللہ کی اجازت سے

اس کی طرف دعوت دینے والا

بنا کر

روشن چراغ بنا کر

بشارت دے دو

اُن لوگوں کو جو ( تم پر ) ایمان لائے ہیں

کہ

ان کے لیے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے

اور

ہرگز نہ دبّو کفّار اور مُنافقین سے

کوئی پرواہ نہ کرو

اُن کی اذیت رسانی کی

اور

بھروسہ کر لو اللہ پر

اور

اللہ ہی اس کے لیے کافی ہے

کہ

آدمی اپنے معاملات اُس کے سپرد کر دے

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو

اور پھر

انہیں ہاتھ لگانے سے پہلےطلاق دے دو

تو تمہاری طرف سے

اُن پر کوئی عدت لازم نہیں ہے

جس کے پورے ہونے کا تم

مطالبہ کر سکو

لہٰذا

انہیں کچھ مال دے دو

اور

بھلے طریقے سے رخصت کر دو

اے نبی ﷺ ہم نے تمہارے لیے حلال کردہ

تمہاری وہ بیویاں جِن کے مہر

تم نے ادا کیے ہیں

اور

وہ عورتیں جو

اللہ کی عطا کردہ لونڈیوں میں س

ے تمہاری مِلکیت میں آئیں

اور

تمہاری وہ چچا زاد

اور

پھوپھی زاد

اور

ماموں زاد

اور

خالہ زاد بہنیں

جنہوں نے تمہارے ساتھ ہجرت کی ہے

اور

وہ مومن عورت جس نے

اپنے آپ کو نبیﷺ کے لیے ہبہ کیا ہو

اگر

نبیﷺ اسے نکاح میں لینا چاہے

تو یہ رعایت

خالصتا تمہارے لیے ہے

دوسرے مومنوں کے لیے نہی ہے

ہم کو معلوم ہے کہ

عام مومنوں پر

انکی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں

ہم نے کیا حُدود عائد کیے ہیں

( تمہیں ان حدود سے ہم نے اس لیے مستثنیٰ کیا ہے )

تا کہ تم پر

کوئی تنگی نہ رہے

اور

اللہ غفور و رحیم ہے

تم کو اختیار دیا جاتا ہے

کہ

اپنی بیویوں میں سے

جس کو چاہو

اپنے سے الگ رکھو

جسے چاہو اپنے ساتھ رکھو

اور

جسے چاہو اپنے سے

الگ رکھنے کے بعد

اپنے پاس بُلا لو

اس معاملہ میں تم پر کوئی مضائقہ نہیں ہے

اس طرح زیادہ توقع ہے کہ

اُن کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں گی

اور

وہ رنجیدہ نہ ہوں گی

اور

جو کچھ بھی تم اُن کو دو گے

اس پر

وہ سب راضی رہیں گی

اللہ جانتا ہے

جوکچھ تم لوگوں کے دِلوں میں ہے

اور

اللہ حلیم و حکیم ہے

اس کے بعد تمہارے لیے

دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں

اور

نہ اس کی اجازت ہے

کہ

ان کی جگہہ اور بیویاں لے آؤ

خواہ اُن کا حسن

تمہیں کتنا ہی پسندہو

البّتہ

لونڈیوں کی تمہیں اجازت ہے

اللہ ہر چیز پرنگران ہے