اتل مآاوحی 21
سورةالروم مکیة 30
رکوع 7
آیات 28 سے 40
وہ تمھیں خود تمہاری
اپنی ہی ذات سے ایک مثال دیتا ہے
کیا تمہارے
اُن غلاموں میں سے جو
تمہاری ملِکیت ہیں
کچھ غلام ایسے بھی ہیں
جو ہمارے دیے ہوئے
مال و دولت میں تمہارے ساتھ
برابر کے شریک ہوں
اور
تم اُن سے اُس طرح ڈرتے ہو
جس طرح آپس میں
اپنے ہمسروں سے ڈرتے ہو
اس طرح ہم
آیات کھول کھول کر پیش کرتے ہیں
اُن لوگوں کے لیے جو
عقل سے کام لیتے ہیں٬
مگر
یہ ظالم بے سمجھے بوجھے
اپنے تخیلات کے پیچھے چل پڑے ہیں
اب کون اُس شخص کو
راستہ دکھا سکتا ہے
جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو؟
ایسے لوگوں کا تو کوئی
مددگار نہی ہو سکتا
پس
(اے نبیﷺ اور نبیﷺ کے پیرو )
یکسو ہو کر اپنا رُخ
اس دین کی سمت مین جما دو
قائم ہو جاؤ
اُس فطرت پر
جس پر
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کیا ہے
اللہ کی بنائی ہوئی ساخت
بدلی نہیں جا سکتی
یہی بالکل
راست اور درست دین ہے
مگر
اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں
(قائم ہو جاؤ اس بات پر)
اللہ کی طرف رجوع کرتے ہوئے
اور
ڈرو اُس سے
اور نماز قائم کرو
اور نہ ہو جاؤ
اُن مشرکین میں سےجنھوں نے
اپنا اپنا دین الگ بنا لیا ہے
اور
گروہوں میں بٹ گئے ہیں
ہر ایک گروہ کے پاس جو کچھ ہے
اُسی میں وہ مگن ہے
لوگوں کا حال یہ ہے کہ
جب انہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے
تو اپنے ربّ کی طرف
رجوع کر کے اسے پُکارتے ہیں
پھر
جب وہ کچھ اپنی رحمت کا
ذائقہ انہی چکھا دیتا ہے
تو یکایک
ان میں سے کچھ لوگ شرک کرنے لگتے ہیں
تا کہ
ہمارے کیے ہوئے
احسان کی ناشکری کریں
اچھا مزے کر لو
عنقریب
تمہیں معلوم ہو جائے گا
کیا ہم نے کوئی سند اور دلیل
اِن پر نازل کی ہے
جو شہادت دیتی ہو
اُس شرک کی صداقت پر
جو یہ کر رہے ہیں؟
جب ہم لوگوں کو
رحمت کا ذائقہ چکھاتے ہیں
تو وہ اس پر پھول جاتے ہیں
اور
جب ان کے کیے کرتوتوں سے
اِن پر کوئی مُصیبت آتی ہے
تو یکایک
وہ مایوس ہونے لگتے ہیں
کیا
یہ لوگ دیکھتے نہیں ہیں
کہ
اللہ ہی رزق کشادہ کرتا ہے
جس کا چاہتا ہے تنگ کرتا ہے
( جس چاہتا ہے )؟
یقینا
اس میں بہت سی نشانیاں ہیں
اُن لوگوں کیلیۓ جو ایمان لاتے ہیں
پس ( اے مومن)
رشتہ دار کو اُس کا حق دے
اور
مسکین مسافر کو (اس کا حق) ٌ
طریقہ بہتر ہے
اُن لوگوں کے لیے جو
اللہ کی خوشنودی چاہتے ہوں
اور
وہی فلاح پانے والے ہیں
جو سود تم دیتے ہو
تاکہ
لوگوں کے اموال میں شامل ہو کر
وہ بڑھ جائے
اللہ کے نزدیک وہ نہیں بڑھتا
اور
جو زکوة تم اللہ کی خوشنودی
حاصل کرنے کے ارادے سے دیتے ہو
اِسی کے دینے والے
درحقیقت
اپنے مال بڑہاتے ہیں
اللہ ہی ہے
جس نے تم کو پیدا کیا
پھر تمہی رزق دیا
پھر
وہ تمہیں موت دیتا ہے٬
پھر
وہ تمہیں زندہ کرے گا
کیا تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں سے
کوئی ایسا ہے
جو ان میں سے کوئی بھی کام کرتا ہو؟
پاک ہے وہ
اور
بہت بالا و برتر ہے
اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے تھے