اتل مآاوحی 21

سورةالروم مکیة 30

رکوع 6

آیات 20 سے 27

اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے

کہ

اُس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا

پھر یکایک

تم بشر ہو کہ

(زمین میں ) پھیلتے چلے جا رہے ہو

اور

اس کی نشانیوں میں سے یہ ہے

کہ

اس نے تمہارے لئے

تمہاری جنس سے بیویاں بنائیں

تا کہ

تم ان کے پاس سکون حاصل کرو

اور

تمہارے درمیان محبت

اور

رحمت پیدا کر دی

یقینا

اس میں بہت سی نشانیاں ہیں

اُن لوگوں کے لیے جو

غورو فکر کرتے ہیں

اور

اُس کی نشانیوں میں سے

آسمانوں اور زمین کی پیدائش

اور

تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف ہے

یقینا

اس میں بہت سی نشانیاں ہیں

دانشمند لوگوں کے لیے

اور

اس کی نشانیوں میں سے

تمہارا رات اور دن کا سونا

اور

تمہارا اُس کے فضل کو تلاش کرنا ہے

یقینا

اس میں بہت سی نشانیاں ہیں

اِن لوگوں کے لیے

جو (غور) سے سنتے ہیں

اور

اُس کی نشانیوں میں سے یہ ہے

کہ

وہ تمہیں بجلی کی چمک دکھاتا ہے

خوف کے ساتھ بھی اور طمع کے ساتھ بھی

اور

آسمان سے پانی برساتا ہے

پھر

اُس کے ذریعہ سے

زمین کو اُس کی موت کے بعد

زندگی بخشتا ہے

یقینا

اس میں بہت سی نشانیاں ہیں

اُن لوگوں کے لیے

جو عقل سے کام لیتے ہیں

اور

اُس کی نشانیوں میں سے یہ ہے

کہ

آسمان اور زمین

اُس کے حُکم سے قائم ہیں

پھر جونہی

اُس نے تمہیں زمین سے پُکارا

بس ایک ہی پُکار میں

اچانک تم نکل آؤ گے

اور

آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں

اُس کے بندے ہیں

سب کے سب اسی کے تابع فرمان ہیں

وہی ہے جو تخلیق کی ابتداء کرتا ہے

پھر وہی

اس کا اعادہ کرے گا

اور

یہ اُس کے لیے آسان تر ہے

آسمانوں اور زمین میں

اس کی صفت سب سے برتر ہے

اور

وہ زبردست اور حکیم ہے