قد افلح 18

سورةالنُّور مدنیة 24

رکوع 14

آیات 58سے 61

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

لازم ہے

کہ

تمہارے لونڈی غلام اور تمہارے وہ بچے جو ابھی

عقل کی حد کو نہیں پہنچے

تین اوقات میں

اجازت لے کر تمہارے پاس آیا کریں

صبح کی نماز سے پہلے

اور

دوپہر کو جب تم کپڑے اتارکر رکھ دیتے ہو

اور

عشاء کی نماز کے بعد

یہ تین وقت تمہارے لیے پردے کے وقت ہیں

ان کے بعد وہ بِلا اجازت آئیں

تو نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ اُن پر

تمہیں ایک دوسرے کے پاس

بار بار آنا ہی ہوتا ہے

اس طرح اللہ تمہارے لیے

اپنے ارشادات کی توضیح کرتا ہے

اور

وہ علیم و حکیم ہے

اور

جب تمہارے بچے

عقل کی حد کو پہنچ جائیں

تو چاہیے کہ

اُسی طرح اجازت لے کر آیا کریں

جس طرح ان کے بڑے

اجازت لیتے رہے ہیں

اس طرح

اللہ اپنی آیات تمہارے سامنے کھولتا ہے

اور

وہ علیم و حکیم ہے

اور

جو عورتیں جوانی سے گزری بیٹھی ہوں

نکاح کی امیدوار نہ ہوں

وہ اگر

اپنی چادریں اتار کر رکھ دیں

تو اُن پر کوئی گناہ نہیں

بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں

تاہم وہ بھی

حیا داری ہی برتیں تو ان کے حق میں اچھا ہے

اور

اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا

حرج نہیں اگر

کوئی اندھا یا لنگڑا یا مریض(کسی کے گھر سے کھالے)

اور

نہ تمہارے اوپر

اس میں کوئی مضائقہ ہے

کہ

اپنے گھر سے کھاؤ

یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے

یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے

یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے

یا اپنی بہنوں کے گھروں سے

یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے

یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے

یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے

یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے

یا اُن گھروں سے جن کی کنجیاں

تمہارے سپردگی میں ہوں

یا اپنے دوستوں کے گھروں سے

اس میں بھی کوئی حرج نہیں

کہ

تم لوگ مل کر کھاؤ

یا الگ الگ

البتہ

جب گھروں میں داخل ہوا کرو

تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو

دعائے خیر

اللہ کی طرف سے مقرر فرمائی ہوئی

بڑی بابرکت اور پاکیزہ اس طرح

اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے آیات بیان کرتا ہے

توقع ہے

کہ

تم سوجھ بوجھ سے کام لوگے