پارہ اقترب للناس 17
سورة الحج مدنیة 22
رکوع 17
آیات77 سے 78
لوگو
ایک مثال دی جاتی ہے
غور سے سنو
جن معبودوں کو تم
اللہ کو چھوڑ کر پُکارتے ہو
وہ سب مل کر
ایک مکھی پیدا کرنا چاہیں
تو نہیں کر سکتے
بلکہ
مکھی ان سے کوئی چیز چھین لے جائے
تو وہ اُسے
چھڑوا بھی نہیں سکتے
مدد چاہنے والے بھی کمزور
اور
جن سے مدد چاہی جاتی ہے
وہ بھی کمزور
اِن لوگوں نے
اللہ کی قدر ہی نہ پہچانی
جیسا کہ
اسے پہچاننے کا حق ہے
واقعہ یہ ہے
کہ
قوت اور عزت والا تو
اللہ ہی ہے
حقیقت یہ ہے کہ
اللہ
(اپنے فرامین ترسیل کے لیے)
ملائکہ میں سے بھی
پیغام رساں منتخب کرتا ہے
اور
انسانوں میں سے بھی
وہ سمیع اور بصیر ہے
جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے
اسے بھی وہ جانتا ہے
اور جو
کچھ اُن سے اوجھل ہے
اُس سے بھی وہ واقف ہے
اور
سارے معاملات
اللہ کی طرف رجوع ہوتے ہیں
اے لوگو
جو ایمان لائے ہو
رکوع اور سجدہ کرو
اپنے ربّ کی بندگی کرو
اور
نیک کام کرو
اسی سے توقع کی جا سکتی ہے
کہ
تم کو فلاح نصیب ہو
اللہ کی راہ میں جہاد کرو
جیسا کہ
جہاد کرنے کا حق ہے
اُس نے تمہیں
اپنے کام کے لئے چن لیا ہے
اور
دین میں تم پر کوئی
تنگی نہیں رکھی
قائم ہو جاؤ
اپنے باپ ابراہیمؑ کی ملّت پر
اللہ نے پہلے بھی
تمہارا نام مسلم رکھا تھا
اور
اس (قرآن ) میں بھی
( تمہارایہی نام ہے )
تا کہ
رسول تم پر گواہ ہو
اور
تم لوگوں پر گواہ
پس نماز قائم کرو زکوة دو
اور
اللہ سے وابستہ ہو جاؤ
وہ ہے تمہارا مولیٰ
بہت ہی اچھا ہے وہ
مولیٰ
اور
بہت ہی اچھا ہے وہ
مددگار