پارہ اقترب للناس 17

سورة الحج مدنیة 22

رکوع 10

آیات 23 سے 25

(دوسری طرف) جو لوگ ایمان لائے ٬

اور

جنہوں نے

نیک عمل کیے

ان کو

اللہ ایسی جنتّوں میں داخل کرے گا

جس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گے

وہاں وہ سونے کے کنگنوں

اور

موتیوں سے آراستہ کیے جائیں گے

اور

اِن کے لباس ریشم کے ہوں گے

ان کو پاکیزہ بات قبول کرنے کی

ہدایت بخشی گئی

اور

انہیں خُدائے ستودہ صفات کا

راستہ دکھایا گیا

جِن لوگوں نے کفر کیا

اور

جو(آج) اللہ کے راستے سے

روک رہے ہیں

اور

اُس مسجدِ حرام کی

زیارت میں مانع ہیں

جسے ہم نے

سب لوگوں کے لیے بنایا ہے٬

جس میں مقامی باشندوں

اور

باہر سے آنے والوں کے

حقوق برابر ہیں

( ان کی روش یقینا سزا کی مستحق ہے )

اس (مسجدِ حرام) میں

جو بھی راستی سے ہٹ کر

ظلم کا طریقہ اختیار کرے گا

اسے

ہم دردناک عذاب کا

مزہ چکھائیں گے