اقترب للناس 17
سورة الانبیاء 21
رکوع 2
آیات 11 سے 29
کتنی ہی ظالم بستیاں ہیں
جِن کو ہم نے پیس کر رکھ دیا ہے
اور
اس کے بعد دوسری قوم کو اٹھایا
جب اُن کو ہمارا عذاب محسوس ہوا
تو لگے وہاں سے بھاگنے
(کہا گیا) بھاگو نہیں
جاؤ اپنےانہی گھروں اور عیش کے سامانوں میں
جن کے اندر تم چین کر رہے تھے
شائد کہ
تم سے پوچھا جائے
کہنے لگے
ہائے ہماری کم بختی بے شک ہم خطا وار تھے
اور
وہ یہی پُکارتے رہے
یہاں تک کہ
ہم نے ان کو کھلیان کر دیا
زندگی کا ایک شرارہ تک
ان میں نہ رہا
ہم نے اِس آسمان اور زمین کو
اور جو کچھ ان میں ہے
کچھ کھیل کے طور پے نہیں بنایا ہے
اگر
ہم کوئی کھلونا بنانا چاہتے
اور
بس یہی کچھ ہمیں کرنا ہوتا
تو اپنے ہی پاس سے کر لیتے
مگر
ہم تو باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں
جو اس کا سر توڑ دیتی ہے
اور
وہ دیکھتے دیکھتے مِٹ جاتا ہے
اور
تمہارے لیے تباہی ہے
ان باتوں کی وجہ سے
جو تم بناتے ہو
زمین اور آسمانوں میں جو مخلوق بھی ہے
اللہ کی ہے
اور
جو (فرشتے) اُس کے پاس ہیں
وہ نہ اپنے آپ کو بڑا سمجھ کر
اس کی بندگی سے سرتابی کرتے ہیں
اور
نہ ملول ہوتے ہیں
شب و روز اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں
دم نہیں لیتے
کیا ان لوگوں کے بنائے ہوئے
ارضی الہٰ ایسے ہیں
کہ
( بے جان کو جان بخش کر ) اٹھا کھڑے کرتے ہوں ؟
اگر
آسمان اور زمین میں
ایک اللہ کے سوا
دوسرے رب بھی ہوتے تو
(زمین اور آسمان) دونوں کا نظام بگڑ جاتا
پس
پاک ہے
اللہ ربّ العرش
اِن باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں
وہ اپنے کاموں کے لئے
(کسی کے آگے ) جوابدہ نہیں ہے
سب جوابدہ ہیں
کیا اُسے چھوڑ کر
انہوں نے دوسرے خُدا بنا لیےہیں ؟
اے نبیﷺ ان سے کہو
لاؤ اپنی دلیل یہ کتاب بھی موجود ہے
جس میں میرے دور کے
لوگوں کے لئے نصیحت ہے
اور
وہ کتابیں بھی موجود ہیں
جِن میں مجھ سے پہلے
لوگوں کے لیے نصیحت تھی
مگر
اِن میں سے
اکثر لوگ حقیقت سے بے خبر ہیں
اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں٬
ہم نے تم سے پہلے جو رسولؑ بھی بھیجا ہے
اُس کو یہی وحی کی ہے
کہ
میرے سوا کوئی اللہ نہیں ہے
پس
تم لوگ میری ہی بندگی کرو
یہ کہتے ہیں
رحٰمن اولاد رکھتا ہے
سبحان اللہ
وہ (یعنی فرشتے) تو بندے ہیں
جنہیں عزت دی گئی ہے
اُس کے حضور بڑھ کر نہیں بولتے
بس اُس کے حُکم پر عمل کرتے ہیں
جو کچھ اُن کے سامنے ہے
اسے بھی وہ جانتا ہے
ٌ اور جو کچھ
اُن سے اوجھل ہے
اس سے بھی وہ باخبر ہے
وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے
بجز اس کے
جس کے حق میں
سفارش سُننے پر اللہ راضی ہو
اور
وہ اس کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں
اور
جو اُن میں سے کوئی کہہ دے
کہ
اللہ کے سوا میں بھی
اللہ ہوں
تو اُسے ہم جہنم کی سزا دیں
ہمارے ہاں
ظالموں کا یہی بدلہ ہے