پارہ 15 سبحٰن الذّی  

سورةُ کھف مکیةُ 18

رکوع 19

آیات 50 سے53

یاد کرو

جب ہم نے فرشتوں سے کہا

کہ

آدمؑ کو سجدہ کرو

تو

انہوں نے سجدہ کیا

مگر

ابلیس نے نہ کیا

وہ جِنوں میں سے تھا

اس لیے

اپنے ربّ کی اطاعت سے نکل گیا

اب کیا تم مجھے چھوڑ کر

اُس کو اور اس کی ذریت کو کو

اپنا سرپرست بناتے ہو

حالانکہ

وہ تمھارے دشمن ہیں؟

بڑا ہی بُرا بدل ہے

جسے ظالم لوگ اختیار کر رہے ہیں

میں نے آسمان و زمین پیدا کرتے وقت

اُن کو نہیں بُلایا

اور نہ ہی

اپنی تخلیق میں انہیں شریک کیا تھا

میرا یہ کام نہیں ہے

کہ

گمراہ کرنے والوں کو

اپنا مددگار بنایا کروں

پھر کیا کریں گے یہ لوگ

اس روز جب کہ

ان کا ربّ اُن سے کہے گا

کہ

پُکارو

اب اِن ہستیوں کو

جنہیں تم میرا شریک

سمجھ بیٹھے تھے

یہ ان کو پُکاریں گے

مگر

وہ ان کی مدد کو نہ آئیں گے

اور

ہم ان کے درمیان

ایک ہی ہلاکت کا گڑھا

مشترک کر دیں گے

سارے مُجرم

اس روز آگ دیکھیں گے

اور

سمجھ لیں گے

کہ

اب انھیں اِس میں گرنا ہے

اور

وہ اس سے بچنے کے لیے

کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے