پارہ 14 ربما
سورة النحل مکی 16
رکوع 9
آیات 22 سے 25
تمہارااللہ بس ایک ہی اللہ ہے٬
مگر
جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے
ان کے دلوں میں انکار بس کر رہ گیا ہے
اور
وہ گھمنڈ میں پڑ گئے
اللہ
یقینا
ان کے سب کرتوت جانتا ہے
چھپے ہوئے بھی اور کھلے ہوئے بھی
وہ اُن لوگوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا
جو غرور نفس میں مبتلا ہوں
اور
جب کوئی جب کوئی اُن سے پوچھتا ہے
کہ
تمہارے ربّ نے یہ کیا چیز نازل کی ہے
تو کہتے ہیں
اجی وہ تو
اگلے وقتوں کی فرسودہ کہانیاں ہیں
یہ باتیں وہ اس لیے کرتے ہیں
کہ
قیامت کے روز اپنے بوجھ بھی پورے اٹھائیں
اور
ساتھ ساتھ کچھ اُن لوگوں کے بوجھ بھی سمیٹیں
جنہیں یہ بر بنائے جہالت گمراہ کر رہے ہیں
دیکھو
کیسی سخت ذمہ داری ہے جو
یہ اپنے سر لے رہے ہیں