پارہ 10 واعلمو

سورة الانفال مدنیة 8

رکوع 5

آیات 65 سے 69

اے نبیﷺ

مومنوں کو جنگ پر ابھارو

اگر

تم میں سے بیس آدمی صابر ہوں

تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے

اور

اگر

سو آدمی ایسے ہوں تو منکرینِ حق میں سے

ہزار آدمیوں پر بھاری رہیں گے

کیونکہ

وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہں رکھتے

اچھا

اب اللہ نے تمہارا بوجھ ہلکا کیا

اور

اسے معلوم ہوا کہ

ابھی تم میں کمزوری ہے

پس

اگر تم میں سو آدمی صابر ہوں تو

وہ دو سو پر

اور

ہزار آدمی ایسے ہوں تو

دو ہزار پر اللہ کے حُکم سے غالب آئیں گے

اور

اللہ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو صبر کرنے والے ہیں

کسی نبی کے لیے یہ زیبا نہیں ہے

کہ

اس کے پاس قیدی ہوں

جب تک کہ

وہ زمین میں دشمنوں کو اچھی طرح کچل نہ دے

تم لوگ دنیا کے فائدے چاہتے ہو

حالانکہ

اللہ کے پیشِ نظر آخرت ہے

اور

اللہ غالب اور حکیم ہے

اگر

اللہ کا نوشتہ پہلے نہ لکھا جا چکا ہوتا

تو جو کچھ تم لوگوں نے لیا ہے

اس کی پاداش میں تم کو بڑی سزا دی جاتی

پس جو کچھ مال تم نے حاصل کیا ہے

اِسے کھاؤ کہ وہ حلال اور پاک ہے

اور

اللہ سے ڈرتے رہو

یقینا

اللہ درگزر کرنے والا اور رحم فرمانےو الا ہے