پارہ 10 واعلمو

سورة الانفال مدنیة 8

رکوع 4

آیات 59 سے 64

منکرینِ حق اس غلط فہمی میں نہ رہیں

کہ

وہ بازی لے گئے ـ

یقینا

وہ ہم کو ہرا نہیں سکتے

اور

تم لوگ جہاں تک تمہارا بس چلے

زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیار بندھے رہنے والے گھوڑے

ان کے مقابلہ کے لئے مہیا رکھو

تا کہ

اس کے ذریعہ سے

اللہ کے اور اپنے دشمنوں کو اور ان دوسرے اعداءکو خوفزدہ کردو

جنہیں تم نہیں جانتے

مگر

اللہ جانتا ہے

اللہ کی راہ میں جو کچھ تم خرچ کروگے

اُس کا پورا پورا بدل تمہاری طرف پلٹا جائے گا

اور

تمہارے ساتھ ہر گز ظلم نہ ہوگا

اور

اے نبیﷺ

اگر

دشمن صلح و سلامتی کی طرف مائل ہو

تو تم بھی

اس کے لئے آمادہ ہو جاؤ

اور

اللہ پر بھروسہ کرو

یقینا

وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

اور اگر

وہ دھوکے کی نیت رکھتے ہوں

تو تمہارے لیے

اللہ کافی ہے وہی تو ہے

جس نے اپنی مدد سے

مومنوں کے دل ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دیے

تم روئے زمین کی ساری دولت بھی خرچ کر ڈالتے

تو

اِن لوگوں کے دل نہ جوڑ سکتے تھے

مگر

وہ اللہ ہے

جس نے ان لوگوں کے دل جوڑے

یقینا

وہ بڑا زبردست اور دانا ہے

اے نبیﷺ

تمہارے اور تمہارے پیرو کامل کے لیے تو بس

اللہ کافی ہے