پارہ 9 قال الملا

سورة الاعراف مکیة 7

رکوع 13

آیات 182 سے 188

رہے وہ لوگ

جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے

تو

انہیں ہم بتدریج ایسے طریقہ سے

تباہی کی طرف لے جائیں گے

کہ

انہیں خبرتک نہ ہوگی

میں ان کو ڈھیل دے رہا ہوں

میری چال کا کوئی توڑ نہیں ہے

اور

کیا اِن لوگوں نے کبھی سوچا نہیں ؟

اِن کے رفیق پر جنون کا کوئی اثر نہیں ہے

وہ تو ایک خبردار کرنے والا ہے

جو ( برا انجام سامنے آنے سے پہلے )

صاف صاف متنبہ کر رہا ہے

کیا اِن لوگوں نے آسمان اور زمین کے نظام پر

کبھی غور نہیں کیا

اور

کسی چیز کو بھی جو

اللہ نے پیدا کی ہے آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا؟

اور

کیا یہ بھی انہوں نے نہیں سوچا

کہ شائد

ان کی مہلتِ زندگی پوری ہونے کا وقت قریب آلگا ہو ؟

پھر

آخر پیغمبر کی اس تنبیہہ کے بعد

اور

کون سی ایسی بات ہو سکتی ہے

جس پر یہ ایمان لائیں ؟

جس کو

اللہ رہنمائی سے محروم کر دے

اُس کے لئے پھر کوئی رہنما نہیں ہے

اور

اللہ انہیں ان کی سرکشی ہی میں

بھٹکتا ہوا چھوڑدیتا ہے

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں

کہ آخر

وہ قیامت کی گھڑی کب نازل ہوگی؟

کہو

اسکا علم میرے

رب ہی کے پاس ہے

اسے اپنے وقت پر وہی ظاہر کرے گا

آسمانوں اور زمین میں وہ بڑا سخت وقت ہوگا

وہ تم پر اچانک آجائے گا

یہ لوگ اُس کے متعلق تم سے

اس طرح پوچھتے ہیں

گویا کہ

تم اس کی کھوج میں لگے ہوئے ہو

کہو

اس کا علم صرف

اللہ کو ہے

مگر

اکثر لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں

اے نبی ﷺ اِن سے کہو

کہ

میں اپنی ذات کے لئے

کسی نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا

اللہ ہی جو کچھ چاہتا ہے وہ ہوتا ہے

اور

اگر

مجھے غیب کا علم ہوتا

تو

میں بہت سے فائدے اپنے لئے حاصل کر لیتا

اور

مجھے کبھی کوئی نقصان نہ پہنچتا

میں تو محض ایک خبردار کرنےوالا

اور

خوشخبری سنانے والا ہوں

اُن لوگوں کے لئے جو میری بات مانیں