پارہ 8 ولواننا
سورة الاعراف مکیة 7
رکوع 18
آیات 85سے 87
اور
ٌمدین والوں کی طرف ہم نے
ان کے بھائی شعیب کو بھیجا
اس نے کہا
اے برادارانِ قوم اللہ کی بندگی کرو
اس کے سوا تمہارا کوی خُدا نہیں ہے
تمہارے پاس تمہارے
رب کی صاف رہنمائی آ گئی ہے
لہٰذا
وزن اور پیمانے پورے کرو
لوگوں کو اُن کی چیزوں میں گھاٹا نہ دو
اور
زمین میں فساد برپا نہ کرو
جب کہ
اس کی اِصلاح ہو چکی ہے
اسی میں تمہاری بھلائی ہے
اگر تم واقعی مومن ہو
اور
( زندگی کے ) ہر راستے پر
رہزن بن کر نہ بیٹھ جاؤ
کہ
لوگوں کو خوفزدہ کرنے
اور
ایمان لانے والوں کو
اللہ کے راستے سے روکنے لگو
اور
سیدھی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے درپے ہو جاؤ
ٌیاد کرو
وہ زمانہ جب کہ
تم تھوڑے تھے پھر
اللہ نے تمہیں بہت کر دیا
اور
آنکھیں کھول کر دیکھو
کہ
دنیا میں مفسدوں کا کیا انجام ہوا ہے
اگر
تم میں سے ایک گروہ اُس تعلیم پر
جس کے ساتھ میں بھیجا گیا ہوں ایمان لاتا ہے
اور
دوسرا ایمان نہیں لاتا تو
صبر کے ساتھ دیکھتے رہو
یہاں تک کہ
اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے
اور
وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے