پارہ 8 ولواننا
سورة الاعراف مکیة 7
رکوع 10
آیات 26 سے 31
اے اولادِ آدم ہم نے تم پر لباس نازل کیا ہے
کہ
تمہارے جسم کے قابل شرم حصوں کو ڈھانکے
اور
تمہارے لئے جسم کی حفاظت اور زینت کا ذریعہ بھی ہو
اور
بہترین لباس تقویٰ کا لباس ہے
یہ اللہ کی نشانیوں میں ایک نشانی ہے
شائد کہ
لوگ اس سے سبق لیں
اے بنی آدم
ایسا نہ ہو کہ
شیطان تمہیں پھر اُسی طرح فتنے میں مبتلا کر دے
جس طرح اس نے تمہارے والدین کو جنت سے نکلوایا تھا
اور
ان کے لباس اُن پر سے اتروا دیے تھے
تا کہ
ان کی شرمگاہیں ایک دوسرے کے سامنے کھولے
اور
وہ اس کے ساتھی
تمہیں ایسی جگہہ سے دیکھتے ہیں
جہاں سے تم ² نہیں دیکھ سکتے
ان شیاطین کو ہم نے
اُن لوگوں کا سرپرست بنا دیا ہے
جو ایمان نہیں لائے
یہ لوگ جب کوئی شرمناک کام کرتے ہیں
تو کہتے ہیں
ٌہم نے اپنے باپ دادا کو اس طریقے پر پایا ہے
اور
اللہ ہی نے ہمیں ایسا کرنے کا حکم دیا ہے
ٌان سے کہو
اللہ بے حیائی کا حکم کبھی نہیں دیا کرتا
کیا تم
اللہ کا نام لے کر وہ باتیں کہتے ہو
جن کے متعلق تمہیں علم نہی ہے
اور
وہ اللہ کی طرف سے ہیں ؟
اے نبی ﷺ ان سے کہو
میرے رب نے تو راستی اور انصاف کا حکم دیا ہے
اور
اس کا حکم تو یہ ہے
کہ
ہر عبادت میں اپنا اپنا رُخ ٹھیک رکھو
اور
اُسی کو پکارو
اور
اپنے دین کو اسی کے لئے خالص رکھ کر
جس طرح اُس نے تمہیں اب پیدا کیا ہے
اسی طرح تم پھر پیدا کیے جاؤ گے
ایک گروہ کو تو اِس نے
سیدھا راستہ دکھا دیا ہے
مگر
دوسرے گروہ پر
گمراہی چسپاں ہو کر رہ گئی ہے
کیونکہ
انہوں نے
اللہ کی بجائے شیاطین کو اپنا سرپرست بنا لیا ہے
ٌ اور
وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم سیدھی راہ پر ہیں
اے بنی آدم
ہر عبادت کے موقعے پر
اپنی زینت سے آراستہ رہو اور کھاؤ پیو
اور
حد سے تجاوز نہ کرو
اللہ
حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا