پارہ 8
ولواننا
سورة الانعام مکیة
رکوع 4
آیات 141 سے 144
وہ اللہ ہی ہے
جس نے طرح طرح کے باغ
اور
تاکستان
اور
نخلستان پیدا کئے
کھیتیاں اگائیں
جن سے قسم قسم کے معقولات حاصل ہوتے ہیں
زیتون اور انار کے درخت پیدا کئے
جن کے پھل صورت میں مشابہہ
اور
مزے میں مختلف ہوتے ہیں
کھاؤ اُن کی پیدا وار جب کہ یہ پھلیں
اور
اللہ کا حق ادا کرو
جب ان کی فصل کاٹو
اور
حد سے نہ گزرو
کہ
اللہ حد سے گزرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
پھر
وہی ہے جس نے
مویشیوں میں سے وہ جانور بھی پیدا کئے
جن سے سواری اور باربرداری کا کام لیا جاتا ہے
اور
وہ بھی جو کھانے اور بچھانے کے کام آتے ہیں
کھاؤ اُن چیزوں میں سے جو
اللہ نے تمہیں بخشی ہیں
اور
شیطان کی پیروی نہ کرو
کہ
وہ تمہارا کھلا دشمن ہے
یہ آٹھ نر و مادہ ہیں
دو بھیڑ کی قسم سے اور دو بکری کی قسم سے
اے نبیﷺ
اِن سے پوچھو کہ
اللہ نے اُن کے نر حرام کئے ہیں یا مادہ
یا وہ بچے جو
بھیڑوں اور بکریوں کے پیٹ میں ہوں؟
ٹھیک ٹھیک علم کے ساتھ مجھے بتاؤ
اگر تم سچے ہو
اور
اسی طرح دو اونٹ کی قسم سے ہیں
اور
دو گائے کی قسم سے
پوچھو اِن کے نر اللہ نے حرام کئے ہیں یا مادہ
یا
وہ بچے جو اونٹنی اور گائے کے پیٹ میں ہوں ؟
کیا تم اُس وقت حاضر تھے
اللہ نے جب اُن کے حرام ہونے کا حُکم تمہیں دیا تھا ؟
پھر
اِس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا
جو اللہ کی طرف منسوب کر کے جھوٹی بات کہے
تا کہ
علم کے بغیر لوگوں کی غلط رہنمائی کرے
یقینا
اللہ ایسے ظالموں کو راہِ راست نہیں دکھاتا