پارہ 7

و اذاسمعوا

سورة المائدة مدنیة

رکوع 5

آیات ٴ 109 سے 113

جس روز

اللہ سب رسولوں کو جمع کر کے پوچھے گا

تمہیں کیا جواب دیا گیا

تو وہ عرض کریں گے

ہمیں کچھ علم نہیں

آپ ہی تمام پوشیدہ حقیقتوں کو جانتے ہیں

پھر

تصور کرو اُس موقع کا جب

اللہ فرمائے گا

کہ

اے مریم کے بیٹے عیسیٰ

یاد کرو میری اُس نعمت کو

جو میں نے تجھے اور تیری ماں کو عطا کی تھی

میں نے روحِ پاک سے تیری مدد کی

تو

گہوارے میں بھی لوگوں سے بات کرتا تھا

اور بڑی عمر پہنچ کر بھی

میں نے تجھ کو کتاب

اور

حِکمت اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی

تُو میرے حُکم سے

مٹی کا پُتلا پرندے کی شکل کا بناتا

اور

اس میں پھونکتا تھا

اور

وہ میرے حُکم سے پرندہ بن جاتا تھا ـ

تُو مادر زاد کوڑی

اور

اندھے کو میرے حُکم سے اچھا کرتا تھا

تو مُردوں کو میرے حُکم سے نکالتا تھا

پھر جب تو

بنی اسرائیل کے پاس صریح نشانیاں لے کر پہنچا

اور

جو لوگ اُن میں سے مُنکرِ حق تھے

انہوں نے کہا

یہ نشانیاں جادوگری کے سوا اور کچھ نہیں ہیں

تو میں نے ہی تجھے اُن سے بچایا

اور

جب حواریوں کو میں نے اشارہ کیا

کہ

مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ

تب انہوں نے کہا

ہم ایمان لائے

اور

گواہ رہو

کہ

ہم مسلم ہیں (حواریوں کے سلسلہ میں )

یہ واقعہ بھی یاد رہے

کہ

جب حواریوں نے کہا

اے عیسیٰ ابن مریم

کیا آپ کا رب ہم پر

آسمان سے کھانے کا ایک خوان اتار سکتا ہے ؟

تو عیسیٰؑ نے کہا

اللہ سے ڈرو اگر تم مومن ہو

انہوں نے کہا

ہم بس یہ چاہتے ہیں

کہ

اُس خوان سے کھانا کھائیں

اور

ہمارے دل مطمئین ہوں

اور

ہمیں معلوم ہو جائے کہ آپ نے جو کچھ ہم سے کہا ہے

وہ سچ ہے

اور

ہم اُس پر گواہ ہوں

اس پر عیسیٰ ابن مریم نے دعا کی

خُدایا

ہمارے رب

ہم پر

آسمان سے ایک خوان نازل کر

جو ہمارے لیے اور ہمارے اگلوں پچھلوں کے لئے

خوشی کا موقعہ قرار پائے

اور

تیری طرف سے ایک نشانی ہو

ہم کو رزق دے اور تو بہترین رازق ہے

اللہ نے جواب دیا

میں اُس کو تم پر نازل کرنے والا ہوں

مگر

اس کے بعد جو تم میں سے کُفر کرے گا

اِسے میں ایسی سزا دوں گا

جو میں نے کسی کو دنیا میں نہ دی ہوگی