احادیث قدسیہ 4

ہلکے ترین عذاب سے بچنے کے لئے بھی شرک سے اجتناب ضروری ہے

انس بن مالکؓ سے روایت ہے

کہ

نبی کریم ﷺ نے فرمایا

قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس دوزخی سے جسے سب سے کم عذاب ہوگا

فرمائے گا

اگر دنیا کی تمام چیزیں تیری ہوں تو کیا تو

اس عذاب سے بچنے کے لئے وہ تمام (چیزیں ) فدیہ کر دے گا؟

وہ کہے گا

ہاں

اللہ تعالیٰ فرمائے گا

جب تو پشتِ آدم میں تھا تو میں نے تجھ سے بہت کم طلب کیا تھا

(وہ یہ تھا ) کہ تو میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرانا

مگر

تو نے شرک ہی کو اختیار کیا

صحیح البخاری الرفاق

صفة الجنة والنار

حدیث 6557

صحیح مسلم صفات المنافقین

باب طلب الکافر الغداء بمل

الارض ذھبا

حدیث 2805