احادیث قدسیہ 3

ایمان کے بغیر قریبی رشتے داری بھی کام نہیں آئے گی

ابو ھریرہؓ سے روایت ہے کہ

نبیﷺ نے فرمایا

قیامت کے دن نبیﷺ اپنے باپ آذر سے ملیں گے

جبکہ

آذر کے چہرے پر سیاہی اور غبار چھایا ہوگا

ابراہیمؑ اس سے کہیں گے

میں نے تجھے کہا نہیں تھا کہ میری نافرمانی نہ کرنا ؟

باپ جواب دے گا

آج کے دن میں تیری نافرمانی نہیں کروں گا

ابراہیمؑ رب سے دعا کریں گے

اے میرے رب بے شک تو نے مجھ سے وعدہ کیا تھا

قیامت کے دن مجھے رسوا نہیں کرے گا

اس سے بڑی رسوائی اور کیا ہوگی؟

جو مجھے میرے گمراہ اور رحمت سے دور باپ کی وجہ سے مل رہی ہے ؟

اللہ تعالیٰ فرمائے گا

میں نے کافروں پر جنت حرام کر دی ہے

پھر کہا جائے گا

اے ابراہیم دیکھ

تیرے پاؤں کے نیچے کیا ہے؟

دیکھیں گے تو اچانک ایک خون میں لتھڑا ہوا ""بجو"" ہوگا

پھر

اسے ٹانگوں سے پکڑ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا

صحیح البخاری

احادیث الانبیاء

باب قول اللہ

حدیث 3350