الحمد للہ

احادیث قدسیہ اللہ تعالیٰ کے 110 فرامین پیارے نبیﷺ کی زبان مبارک سے مکمل ہوئی

یہ کتاب تحفہ ہے

بین القوامی اسلامی اسکالر محترمہ استاذہ ڈاکٹر فرحت ھاشمی صاحبہ کی خدمت میں

جن کی اسلامی خدمات کا کوئی شمار نہیں

اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب کو ان کی شاندار دینی خدمات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

استاذہ جی!!

میرے پاس آپ کے لکھتے ہوئے الفاظ ہمیشہ ہی ختم ہو جاتے ہیں

زبان گنگ اور ہاتھ ساکت سے ہو جاتے ہیں

وہ حروف ہی نہیں ملتے کہ جن سے آپ کے لیے لکھ سکوں

اللہ پاک

امت کی ماں

کو ہمارے سروں پر قایم و دائم رکھے

ان کی دن رات کی دینی خدمات پر ہمیں عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے( آمین )

ٹاپ پر بٹن سے صفحہ تبدیل کریں

مؤلف شاہ بانو میر

احادیث قدسیہ 1

توحید کی عظمت و فوقیت

جو لائے گا

ایک نیکی تو اس کے لئے ہے دس اس جیسی اور میں اس سے زیادہ بھی دوں گا

اور

جو کوئی برائی کرے گا

اس کا بدلہ اسی جیسی برائی (ایک برائی کا گناہ ایک لکھا جائے گا)

یا

میں اس کو بھی معاف کر دوں اور جو کوئی قریب ہوتا ہے

مجھ سے ایک بالشت میں اس کے اس کے ایک بازو بھر قریب ہو جاتا ہوں

اور

جو کوئی ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے مجھ سے ٌ

میں اس کے دو ھاتھ قریب ہو جاتا ہوں

اور

جو چل کر میری طرف آتا ہوں میں اس کی طرف آتا ہوں

دوڑ کر اور جو مجھ سے ملاقات کرے گا

زمین بھر کر گناہوں کے ساتھ

لیکن

اس نے شرک نہ کیا ہو

میرے ساتھ کچھ بھی تو میں اس سے ملوں گا

اسی قدر مغفرت کے ساتھ

(شرط یہی ہے کہ اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہرائیں کسی کو )

صحیح مسلم الذکر و الدعا

باب فضل الذکر والدعا

حدیث 2687