پارہ4 لن تنالو

سورہ آلِ عمران (مدنی )

رکوع 11

آیات 190 سے 200

زمین اور آسمانوں کی پیدائش میں

اور

رات اور دن کے باری باری آنے میں

اُن ہوشمند لوگوں کے لیے بہت نشانیاں ہیں

جو اٹھتے بیٹھتے اور لیٹتے ہر حال میں

اللہ کو یاد کرتے ہیں

اور

زمین اور آسمانوں کی ساخت میں غورو فکر کرتے ہیں

( وہ بے اختیار بول اٹھتے ہیں)

پروردگار

یہ سب تو نے فضول اور بے مقصد نہیں بنایا ہے

تو پاک ہے اس سے کہ عبث کام کرے

بس

اے رب

ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے تونے جسے دوزخ میں ڈالا

اسے درحقیقت بڑی ذلت اور رسوائی میں ڈال دیا

اور

پھر ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا

مالک ہم نے ایک پکارنے والےکو سنا

جوایمان کی طرف بلاتا تھا

اور

کہتا تھا کہ

اپنے رب کو مانو ہم نے اس کی دعوت قبول کر لی

پس اے ہمارے آقا

جو قصور ہم سے ہوئے ہیں

اُن سے درگزر فرما

جو برائیاں ہم میں ہیں انہیں دور کر دے

اور

ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ کر

خُداوند جو وعدے تو نے

اپنے رسولوں کے ذریعے سے کئے ہیں

ان کو ہمارے ساتھ پورا کر

اور

قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال

بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں

جواب میں ان کے رب نے فرمایا

میں تم میں سے کسی کا

عمل ضائع کرنے والا نہیں ہوں

خواہ

مرد ہو یا عورت تم سب ایک دوسرے کے ہم جنس ہو

لہٰذا

جن لوگوں نے میری خاطر اپنے وطن چھوڑے

اور

جو میری راہ میں

اپنے گھروں سے نکالے گئے اور ستائے گئے

اور

میرے لئے لڑے اور مارے گئے

ان کے سب قصور میں معاف کردوں گا

اور

انہیں ایسے باغوں میں داخل کر دوں گا

جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی

یہ اُن کی جزا ہے

اللہ کے ہاں اور بہترین جزا

اللہ ہی کے پاس ہے

اے نبی ﷺ

دنیا کے ملکوں میں خُدا کے نافرمان لوگوں کی

چلت پھرت تمہیں کسی دھوکے میں نہ ڈالے

یہ

محض

چند روزہ زندگی کا تھوڑا سا لطف ہے

پھر

وہ سب جہنم میں جائیں گے

جو بد ترین جائے قرار ہے

برعکس اس کے جو لوگ

اپنے رب سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتےہیں

اُن کیلئے

ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں

اُن باغوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے

اللہ کی طرف سے یہ سامان ضیافت ہے

اُن کیلیۓ اور جو کچھ

اللہ کے پاس ہے

نیک لوگوں کیلئے وہی سب سے بہتر ہے

اہلِ کتاب میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو

اللہ کو مانتے ہیں

اس کتاب پر ایمان لاتے ہیں

جو تمہاری طرف بھیجی گئی ہے

اور

اُس کتاب پر بھی ایمان رکھتے ہیں

جو اس سے پہلے خود

ان کی طرف بھیجی گئی تھی

اللہ کے آگے جھکے ہوئے ہیں

اور

اللہ کی آیات کو

تھوڑی سی قیمت پر بیچ نہیں دیتے

اُن کا اجر اُن کے

رب کے پاس ہے

اور

اللہ حساب چُکانے میں دیر نہیں لگاتا

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

صبر سے کام لو

باطل پرستوں کے مقابلے میں پامردی دکھاؤ

حق کی خدمت کے لیے کمربستہ رہو

اور

اللہ سے ڈرتے رہو

امید ہے کہ فلاح پاؤ گے