پارہ عم 30

سورةالاعلیٰ مکیة 87

رکوع 12

آیات 1 سے 19

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اے نبیﷺ اپنے ربّ برتر کے نام کی تسبیح کرو

جِس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا

جس نے تقدیر بنائی

اور پھر راہ دکھائی

جس نے نباتات اُگائیں

پھر

ان کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا

ہم تمہیں پڑھوادیں گے

پھر

تم نہیں بھولو گۓ

سوائے

اُس کےجواللہ چاہے

وہ ظاہرکو بھی جانتا ہے

اور

جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی

اور

ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں

لہٰذا

تم نصیحت کرواگر نصیحت نافع ہو

جو شخص ڈرتا ہے

وہ نصیحت قبول کر لےگا

اور

اُس سے گریز کرےگا

وہ انتہائی بدبخت جو بڑی آگ میں جائےگا

پھر

نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا

فلاح پاگیا وہ

جس نے پاکیزگی اختیار کی

اور

اپنے ربّ کا نام یاد کیا

پھر

نماز پڑہی

مگر

تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو

حالانکہ

آخرت بہتر ہے

اور

باقی رہنے والی ہے

یہی بات پہلے آئے ہوئے

صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی

ابراہیمؑ اور موسٰیؑ کے صحیفوں میں